عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بجلی محکمے کا ایک ملازم جو ہفتہ کے روز بڈگام میں شدید کرنٹ لگنے سے زخمی ہوا تھا، پیر کی صبح ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر میں دم توڑ بیٹھا۔ایک سرکاری عہدیدار کے مطابق متوفی کی شناخت غلام محی الدین راتھروالد غلام حسن کے طور پر ہوئی ہے، جو محکمہ میں پی ڈی ڈی مخدمات انجام دے رہا تھا ۔
یہ واقعہبڈگام کے لکھری پورہ علاقے میں پیش آیا، جہاں وہ بجلی کی ترسیلی لائین کی مرمت کر رہا تھا ۔انہیں شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ضلع اسپتال بڈگام منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ریفر کیا گیا۔ تاہم، ڈاکٹروں کے مطابق وہ پیر کی صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بڈگام میں پی ڈی ڈی ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق