عاصف بٹ
کشتواڑ/بدھ کی دوپہر کشتواڑ ضلع کے علاقہ دچھن میں رونما ہوے سڑک حادثے میں ایک شخص لقمہ اجل جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی دوپہر اُس وقت پیش آیا جب سومو گاڑی سوندر کی طرف جارہی تھی جس دوران کروسہ نالے کے قریب گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کھائی میں جاگری ۔
اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص موقعہ پر ہی لقمہ جل بن گیا جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ اور پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو فوری طور ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثے کی اصل وجوہات کا تاحال کو ئی پتہ نہ چل سکا ،پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
دچھن کشتواڑ میں سڑک حادثہ ،ایک لقمہ اجل ،دومضروب