عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے انسداد ملی ٹینسی گرڈ اور یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چھاترو اور بسنت گڑھ کا دورہ کیا۔اس دوران فوجی کمانڈر نے زمینی کمانڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جس میں سکیورٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے مضبوط اقدامات کی حکمت عملی تیار کی گئی۔یہ جانکاری فوج کی شمالی کمان نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔انہوں نے کہا لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے انسداد ملی ٹینسی گرڈ اور یونٹوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے چھاترو اور بسنت گڑھ کا دورہ کیا۔
پوسٹ میں کہا گیا فوجی کمانڈر نے زمینی کمانڈروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، جس میں سیکیورٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے مضبوط اقدامات کی حکمت عملی تیار کی گئی۔پوسٹ کے مطابق فوجی سربراہ نے ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے میں جوانوں کی بصیرت انگیز قیادت اور ان کے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے جموں کشمیر کو ملی ٹینسی سے پاک رکھنے کے لیے شمالی کمان کے ثابت قدم عزم پر زور دیتے ہوئے مسلسل چوکسی برقرار رکھنے اور ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانے کی ضرورت کو دہرایا۔فوجی کمانڈر نے کہا کہ فوجی جوانوں کی پائیدار وابستگی اس اجتماعی مشن میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا چھاترو اور بسنت گڑھ کا دورہ