عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے پرتاپ پارک میں سنیچر کے روز خودسوزی کی کوشش کرنے والی ایک نوجوان لڑکی پیر کی صبح ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ لڑکی نے بظاہر خود کو نقصان پہنچانے کی نیت سے اپنے جسم پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگالی تھی۔واقعے کے فوراً بعد وہاں موجود لوگوں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور پولیس و ایمرجنسی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل دستیاب وسائل کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔عہدیدارنے بتایا کہ وہ دو دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لڑکی کی شناخت کو فی الحال پوشیدہ رکھا گیا ہے۔
پرتاپ پارک سرینگر میں خودسوزی کی کوشش کرنے والی لڑکی دم توڑ گئی