Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:36 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

عالیہ شمیم

کیا عقابی روح کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے؟ اگر غور کیا جائے تو موجودہ دور کے مسائل میں امت کے نوجوان حالات سےدل برداشتہ ہوکر مایوسی اور قنوطیت پسندی کا شکار ہورہے ہیں۔ شارٹ کٹ کی تلاش میں محنت و جفاکشی سے دور ہوتے چلے جارہے ہیں۔ خاطر خواہ فوری نتیجہ اگر نہیں ملتا تو بے صبرے پن، شکوہ و شکایات کرتے ہوئے وہ کام بھی چھوڑ دیتے ہیں جو وہ کر ر ہے ہوتے ہیں۔ جذبات کی رو میں بہہ کر غلط قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے بنا سوچے سمجھے جوش کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں۔ صبر اور حکمت کو بزدلی کی علامت سمجھتے ہیں۔

آخر ایسا کیوں ہے؟ ہمارے نوجوان نسل کیوں حکمت سے عاری’جذباتیت،اور جوش و ولولہ سے خالی حکمت پر عمل پیرا ہے۔ اس کی بڑی وجہ نصیحت کا نہ سننا اور اپنے آپ کو عقل کل سمجھنا ہے۔ پتھر کا جواب اینٹ سے دینے کو بہادری سمجھتے ہیں۔ ان کے نزدیک اسٹریٹ فارورڈ کی آڑ میں بدتمیزی سے جواب دینا زیادہ بہترہے، چاہے کسی کا دل دکھی ہی کیوں نہ ہو جائے۔ بےلگام زبان سے نہ صرف اپنی عزت بلکہ ماں باپ ،خاندا ن اور ملت کا نام بھی خراب کرتے ہیں۔

نصیحت زندگی کی تعمیر کرتی ہے لیکن وہ اس کو اپنے لیے وبال جان سمجھنےلگ کر دور بھاگتے ہیں، پھر یاسیت کا شکار ہو کر منزل سے دور ہوتےچلےجاتے ہیں۔ بےمقصد زندگی ان کو نفسیاتی مریض بنا دیتی ہے۔ ایک بڑی وجہ بے شعوری تعلیم حاصل کرنے کی بھی ہے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ نوجوانوں کو شعوری بنیاد پر بات کو سمجھنے، سمجھانے کے بجائے رٹو طوطے بنانے کا رجحان زوروں پر ہے، جس کی وَجہ سے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان نظر آتا ہے۔ آج تعلیم کا مقصد صرف اچھی ملازمت کا حصول بن کر رہ گیا ہے۔

تاریخ کا سب سے حیرت انگیز انقلاب آج سے چودہ سو سال قبل جزیرہ نما عرب میں برپا ہوا تھا ، جس کے بارے میں تاریخ کے اہم تجزیہ نگار نے کہا تھا کہ ’’گویا ایک جادو کی چھڑی گھما دی گئی ہو اور آناً فاناً عرب میں ایک ایسا انقلاب آیا جس نےاس کی کایا پلٹ کر رکھ دی۔‘‘ اس عظیم الشان انقلاب میں رسول عربی ؐ کی دعوت کو قبول کرنے اور چٹان کی طرح اس پر جم جانے والوں میں اکثریت نوجوانوں ہی کی تھی۔ بات ساری نسل نو کو مثبت انداز فکر اور شعوری تعلیم دینے کی تھی ان میں حوصلے بڑھانے والے بزرگ ہاتھ تھے۔

نوجوانوں کی بہتری میں ہی قوم کی بہتری ہے، لہٰذا یہ قوم اس وقت تک خوشحال ، معزز، کامیاب اور بہتری کی طرف گامزن نہیں ہو سکتی جب تک اس کے نوجوان عہد اول کے جوانوں کی طرح نہ بن جائیں۔ آج بھی نوجوانوں کے لیے اسی طرح عقلمندی اور دانائی سے کام لینا انتہائی ضروری ہے، جیسے ماضی میں لیا کرتے تھے۔ تاریخ شاہد ہے دنیا میں آج تک جتنے انقلاب آئے، چاہے وہ سیاسی ہو یا اقتصادی، معاشی ہو یا سماجی، سائنسی ہو یا اخلاقی ان سب ہی کی پشت پر نوجوانوں کا رول سب سے اہم رہا ہے۔

جس انقلاب یا تحریک کا ہر اول دستہ نوجوان ہوں، اسے تاریخ کا دھارا موڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا ،کیوں کہ پر عزم نوجوان جب کسی ٹاسک کو پورا کر لینے کا ارادہ کر لیتے ہیں تو پھر جم جاتے ہیں۔ یہ بلند حوصلہ، باہمت، باصلاحیت اور امنگوں اور ولولوں سے بھر پور نوجوان نہ صرف ملک و ملت کے لیے بلکہ اپنے خاندانی ناموس وقار کی بھی علامت بن جاتے ہیں اور خاندان و اداروں میں اپنا لوہا منوا کر بساط عالم کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔

اے نوجوانو! تم ہی قوم و ملت کا خزانہ و قیمتی میراث ہو، امیدوں کا گہوارہ ہو۔ مستقبل کی امیدیں تم ہی سے وابستہ ہیں۔ اخلاق حسنہ کے پیکر بنو ۔بغض و عناد اور کدورتوں کودل سے نکال کرجوانی کے لمحات کو انمول بنالو ۔اسلام دشمن قوتوں کی تمام عیاریاں و مکاریاں غارت کرنے کی بھر پور کوشش کرو اور یہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب اپنی خامیوں کو دور کرکےاخلاص اور کامل سچائی کےساتھ ایمان اور صحیح عقیدے کی روشنی دوسروں تک پہنچاؤ، اپنا محاسبہ کرو۔اپنے اعمال پر نظر رکھو، کہ کہیں ہم اپنے خالق کی مرضی کے خلاف تو کام نہیں کر رہے؟ علم نافع اور عمل صالح سے آراستہ و پیراستہ بنو۔ ملی یکجہتی، اتحاد، اصلاح اور بہتری کے قیام اور دوام کےلیے خوب محنت کرو، اپنے آپ کو انتشار اور علیحدگی پسند سوچ سے دور رکھو۔ صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط سمجھو، اس طرح تمہارے دماغ روشن ہوں گے، بصیرت میں نکھار آئے گا اور رائے صائب ہوگی، نیز تم معاشرے کی اصلاح اور بہتری کےلیے بُرائی، فتنوں اور آزمائشوں سے پاک صاف عنصر بن جاؤ گے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
تازہ ترین
جموں و کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ
تازہ ترین
امرناتھ یاترا: جموں بیس کیمپ سے 6 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا تیسرا قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025
کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?