Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: March 29, 2025 10:56 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

خَطا کر کے بھی اُن کی کیوں ،خطا پُوشی ہوئی اکثر
ہمیں تو بِن خطا ہی یاں ، بہت آزار ملتا ہے

ابھی تو یاں مَیسر ہے ، خبر خبروں کی ہر جانب
مگر وہ سَن اَٹھاسی کا، کہاں اخبار ملتا ہے

جہاں شادی کی محفل ہے ،وہیں ماتم ہے بستی میں
میاں بیتی رُتوں کا وہ ، کہاں اتوار ملتا ہے

بھی جو’’ ترگہ بل ‘‘ سے یاں،سبھی کو ’’نِیل ‘‘دکھتا تھا
اُسی دلکش ’’وُلر‘‘ کا اب ، کہاں اَبحار ملتا ہے

لگا بیٹھے ہو لو تم بھی ،اسی خود بیں جمیلہ سے
جسے برسوں رِجھانے سے ، کہاں اقرار ملتا ہے

سید بشارت بخاری
موبائل نمبر؛9419000728
براڈکاسٹر و سابق وزیر قانون و مال ریاست
سابقاً جموں و کشمیر

کوئی تجھ کو بھی ہے ڈھونڈتا جوگیا
تو کہاں کھو گیا پاگلا جوگیا

جس کی ہے جستجو وہ تو ہے ہی نہیں
اب یہ ضد چھوڑ دے مان جا جوگیا

زخمِ جاں مشکلوں سے بھرا تھا مرا
تو نے کیوں مجھ کو پھر چُھو لیا جوگیا

وہ جو مجھ میں کوئی شخص تھا اس کو میں
عمر بھر یاد کرتا رہا جوگیا

کب تلک خود سے یونہی خفا بیٹھے گا
کوئی ہے منتظر لوٹ آ جوگیا

کون سمجھے گا دل کا فسانہ یہاں
رہنے دے اَن کہا اَن سنا جوگیا

دیکھ تو گھر میں بھی اب بہار آئی ہے
اپنے اندر سے تو باہر آ جوگیا

آج پھر اس گلی جانے کی ضد نہ کر
حشر ہے برپا کوئے جفا جوگیا

خود سے ہارا ہوا اک مسافر ہے تُو
کیا ہی منزل ہے، کیا راستہ جوگیا
یہ مدینے کے اس کوچے کی خاک ہے
اور مل تن کو خاکِ شفا جوگیا

کل تلک تو تھے وردِ زباں وہ مگر
پھر ہوئے کیا وہ بابِ دعا جوگیا

جو ہوا وہ تو ہونا ہی تھا ایک دن
کب تلک خود کو دے گا سزا جوگیا

دل کے صحرا میں پھر گونجتی ہے صدا
کب کوئی آئے گا ہم نوا جوگیا

کتنی باتیں تھیں جو تجھ پہ لازم تھیں پر
تو نہیں بولا اک لفظ، ہا جوگیا

سب تعلق اگرچہ تھے لمحوں کے بس
پھر یہ کیوں کر ہوئی انتہا جوگیا

یاد کی لَو میں جلتا رہا عمر بھر
کیا یہ لازم تھا مرنا سدا جوگیا

جس مہک کو میں سوچوں، میں ڈھونڈا کروں
وہ مہک بن گئی فاصلہ جوگیا

وہ جو پاگل سا شاعر تھا اک شہریارؔ
اس کی ہے کچھ خبر کچھ پتا جوگیا؟

میر شہریارؔ
اننت ناگ، کشمیر،موبائل نمبر؛7780895105

باتوں میں اپنی آپ نہ اب زہر گھو لئے
یہ شہر امن کا ہے محبت سے بو لئے

ہم تو وہیں کھڑے ہیں جہاں آپ نے کہا
رُخ دیکھ کر ہو ا کا کہاں آپ ہو لئے

آساں ہے اپنے رب کو منانے کا یہ ہنر
توبہ کئے گناہوں سے سجدے میں رو لئے

نخوت ، غرور اور تکّبر میں جو رہے
ایسوں کے سامنے نہ زباں اپنی کھو لئے

شہروں کے واقعات سے ہو کر بھی باخبر
خاموش کیوں ہیں آپ ذرا لب تو کھو لئے

دامن پہ میرے داغ پڑے تھے گناہ کے
آنسو ندامتوں کے بہے اور دھو لئے

اختر کبھی بھی حاجتِ مخمل نہیں ہوئی
اخبار ہی سڑک پہ بچھا کر یوں سو لئے

شمیم اختر
شیب پور،ہوڑہ 2 مغربی بنگال
موبائل نمبر؛9836225704

ملے گر کچھ لمحے تجھے تنہائی کے
کر تلاش ان میں تو راز سچائی کے

ڈوب کر خود میں سراغِ حیات پا جا
کچھ دبدبہ نہیں رہتا خود نمائی کے

غور سے سن اے طلبگارِ مال و منال
رکھتی نہیں اجل ذرا رمق رعنائی کے

فریب کاری میں کمال نہیں اے عزیز
گُن اگر گاتے ہیں تو صرف اچھائی کے

بانٹا ہم نے بھی اپنی بساط کے مطابق
چرچے ہوئے بھی اگر تو بس گدائی کے

وصل پُر سکون بے شک ہے اے اویسؔ
مگر خوب پُر کیف پل ہے جدائی کے

اویس ابن بشیر قادری
آلوچہ باغ،سرینگر،کشمیر

اس دشت میں تو زندگی آسان نہیں ہے
بےبس شہر میں سر پہ آسمان نہیں ہے

یہاں عزت و آبرو کی بات کرتا کون ہے
یہاں کی لغات میں لفظ’’سمان‘‘ نہیں ہے

ہر مسافر خالی ہاتھ سفر کرتا ہےیہاں
ہر آن لٹیرے پوچھتے کیوں سامان نہیں ہے؟

جب سے اس چمن کو کسی کی بد دعا لگی
تب سے اس اجڑے باغ میں کوئی شادمان نہیں ہے

جب ایک غریب دلہن کی عزت پر وار ہوا
تب سے رشتوں کی لغت میں لفط’’سائبان‘‘ نہیں ہے

ہم سے کیا پوچھنے آئے ہو مسیحا کے بابت
ہمارا اس ویرانی میں کوئی مہربان نہیں ہے

سید مصطفیٰ احمد
حاجی باغ، بڈگام، کشمیر
موبائل نمبر؛7006031540

میرا اپنا مزاج کرتا رہا گڑ بڑ
تمام عمر میں یہ سہتا رہا گڑبڑ

دل کہ بس چلتا رہا اُس راہ پر
دماغ کہ جس کو کہتا رہا گڑ بڑ

موت نے آگے ترتیب سکھائی مجھکو
زندہ تھا تو میں جیتا رہا گڑبڑ

وقت و حالات تھے سازگار مگر سب
وجود اپنا ہی کرتا رہا گڑ بڑ

شکوہ گلہ کریں کسی سے کیا صورتؔ
اپنا ہی دل جب کرتا رہا گڑبڑ

صورت سنگھ
رام بن جموں
موبائل نمبر؛9622304549

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
گنڈ کنگن میں سڑک حادثہ،ڈرائیور مضروب
تازہ ترین
جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?