عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/اِس گھر کو لگی آگ گھر کے چراغ سے ‘‘ کے مصداق پولیس نے ادھم پور میں ایک ایس پی اوکو مبینہ طور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد کی گئی۔
پولیس کی ایک ٹیم نے ادھم پور علاقے میں گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کر تے ہوئے مذکورہ مشکوک شخص کو دھر دبوچ لیا ۔
پولیس کے مطابق بدوران تلاشی اس کے قبضے سے ہیروئن برآمد ہوئی، جس کے نتیجے میں اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کی شناخت مائیکل جیکسن کے طور پر ہوئی ہے، جو ادھم پور میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں تعینات ایک ایس پی او ہے۔
اِس گھرکو لگی آگ گھر کے چراغ سے || منشیات فروشی کے الزام میں ایس پی او گرفتار
