Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں میں سیاحتی امکانات بہتر بنانے کیلئے کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائیں:ڈلو سیاحتی سرکٹ کو وسعت دینے کیلئےویشنو دیوی یاترا کے ساتھ دیگر مختلف آپشنز پیش کرنے پر زور

Towseef
Last updated: February 4, 2025 11:17 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے جموں کے سیاحتی شراکت داروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ اس خطے میں سیاحتی صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کے لئے بالخصوص کٹراہ میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین کا دورہ کرنے والے تقریباً ایک کروڑیاتریوںکے تناظر میں اُن کی تجاویز لی جا سکیں۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے ہوٹل مالکان، ٹرانسپورٹروں اور دیگر سیاحتی اِداروں کے نمائندوں سے اس شرائین پر آنے والے یاتریوں کو خطے میں پھیلے ہوئے دیگر مذہبی یا سیاحتی مقامات کی طرف راغب کرنے کے طریقوں اور ذرائع کے بارے میں تجاویز لیں۔اَتل ڈلو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحتی شعبے سے وابستہ اَفراد کا بھی جموں اور اس کے گردو نواح کے مقامات کو فروغ دینے میں اہم رول ہے۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ وہ ہر منزل کے لئے ٹھوس تجاویز اور منصوبے تیار کریں ۔اُنہوں نے مشورہ دیا کہ وہ ہر مقام کی خصوصیات کو مد نظر رکھتے ہوئے 2،3اور 4دِن کے پیکیجز ترتیب دیں۔اُنہوں نے مزید ہدایت دی کہ ہر پیکیج میں مختلف سرگرمیوں کا امتزاج شامل کیا جائے جن میں روحانی ، ایکو ٹورازم، تفریح ، ضیافتیں ،ثقافت اور مہم جوئی کے پہلو شامل ہوں ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ ویشنو دیوی یاترا کے ساتھ ساتھ کئی دیگر اختیارات بھی پیش کئے جائیں تاکہ لوگ اَپنی پسند اور رجحان کے مطابق اِنتخاب کر سکیں۔چیف سیکرٹری نے اُن پر زور دیا کہ وہ مختلف کامیابی کی داستانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ تشہیری مواد تیار کریں۔اُنہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل مواد اَپ لوڈ کرنے کے علاوہ دیگر تشہیری مہمات وقت کے ساتھ ضرور مثبت نتائج دیں گی۔اُنہوں نے اِس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ان مقاصد کے حصول کے لئے ہر طرح کی مدد فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر موسم کے لئے ایک منصوبہ تیار کیا جانا چاہیے تاکہ سیاحتی محکمہ کی فعال حمایت کے ساتھ ان مقامات کو مشترکہ طور فروغ دیا جاسکے ۔ اَتل ڈلونے ان تمام مقامات پر بہتر بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے اُنہیں بتایا کہ حکومت ان مقامات پر درکار کسی بھی منصوبے میں مزید فنڈز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ان تمام مقامات پر بہتر انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر سہولیتیں فراہم کی جائیں گی ۔اِس موقعہ پرکمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل نے کٹراہ ٹاؤن شپ کے آس پاس پائے جانے والے مخصوص مقامات کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ شیو کھوڑی، بارہ دری، چناب ریل برج، جموں سٹی، پتنی ٹاپ، منتلائی، سناسر اور سدھما دیو جیسے مقامات 100کلومیٹر کے دائرے میں پائے جانے والے کچھ ممکنہ مقامات ہیں اور یاتریوں کو گپھاکی زیارت کے لئے پیش کئے جاسکتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر قومی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں ان کو فروغ دینے کے لئے متعدد میلے اور ایف اے ایم دوروں کا اِنعقاد کر رہا ہے۔ اُنہوں نے مذکورہ بالا مقامات میں سے ہر ایک میں آنے والوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ محکمہ کی جانب سے اب تک چلائی جانے والی مہمات پر بھی روشنی ڈالی۔میٹنگ کو ان مقامات پر بنائے گئے سیاحتی انفراسٹرکچر کے علاوہ اس میں مزید اضافے کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اِس میں مزید کہا گیا کہ مقامی لوگوںکا سپورٹ اور تجاویز کے ساتھ محکمہ ان تمام مقامات کو ہندوستان کے سیاحتی نقشے پر لانے کے لئے پُرعزم ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
حریت غیر متعلق ہو چکی، کشمیریوں کو آگے بڑھنا ہوگا اور بھارت میں اپنا مقام تلاش کرنا ہوگا: بلال غنی لون
تازہ ترین
ہاکی انڈیا نے سینئر خواتین کے قومی کیمپ کے لیے 40 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا
تازہ ترین
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں :کٹھوعہ میں ایم ٹی ایس ملازم منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطرف

July 19, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

’اردو ‘کو جان بوجھ کر نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

July 19, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموں

پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

جموں سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?