Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

کینسر فقط ایک طبی چیلنج ہی نہیں بلکہ ایک سماجی اور معاشی بحران بھی | جدید سہولیات قائم کی جائیں گی حکومت کینسر مریضوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پُر عزم:سکینہ ایتو

Towseef
Last updated: February 4, 2025 11:17 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوزسروس

جموں//وزیربرائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے کہا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں موجودہ حکومت کینسر کے مریضوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور اُن کے بہتر علاج کے لئے جموں اور سری نگر میں دونوں سٹیٹ کینسر اِنسٹی چیوٹ میں ہر طرح کی جدید سہولیات قائم کی جائیں گی۔اُنہوں نے اِن باتوں کا اِظہار گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایک روزہ کانفرنس ’’مشن کینسر۔ آنے والی دہائی میں جموں و کشمیر کی کینسر کے خلاف جنگ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اِس کانفرنس کا اِنعقاد جی ایم سی جموں نے کینسر کے عالمی دِن کی مناسبت سے ’’بی سی پی بی ایف۔ دی کینسر فاؤنڈیشن‘‘ اور ’’فرینڈز آف جی ایم سی جموں‘‘کے اِشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پرجموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی ڈاکٹر فاروق عبداللہ، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم ڈاکٹر سیّد عابد رشید شا ہ ،ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اشرف گنائی، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر اشوتوش گپتا،جموں و کشمیر کے معروف آنکولوجسٹ ڈاکٹر سمیر کول، ڈائریکٹر اے ایس سی او ایم ایس جموں، مختلف شعبوں کے ڈینز، سربراہان، ڈاکٹروں، محققین اور میڈیکل اور پیرا میڈیکل طلباء بھی موجو دتھے۔ وزیر سکینہ اِیتو نے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں کینسر کے بڑھتے ہوئے واقعات سے نمٹنے کے لئے کثیر جہتی نقطہ نظر کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کینسر کے بوجھ کو کم کرنے میں اِبتدائی تشخیص، جدید علاج کے بنیادی ڈھانچے اور عوامی بیداری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا،’’کینسر صرف ایک طبی چیلنج نہیں ہے۔ یہ ایک سماجی اور معاشی بحران ہے جو جموں و کشمیر میں ہزاروں کنبوں کو متاثر کرتا ہے۔ ہمیں سکریننگ پروگراموں کو بڑھانے، حفاظتی صحت نگہداشت کو فروغ دینے اور تمام مریضوں کے لئے شہری اور دیہی علاقوں میں جدید علاج کی سہولیات تک مساوی رَسائی کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔‘‘وزیر موصوفہ نے ہیلتھ کیئرکے پیشہ ور اَفراد ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈکس کی کوششوں کی بھی سراہنا کی اورجموں و کشمیر کے صحت نگہداشت کے منظر نامے کو تبدیل کرنے میں ان کے رول کا اعتراف کیا۔اُنہوں نے حکومت کی زیادہ سے زیادہ مدد، کینسر کی تحقیق کے لئے فنڈز میں اِضافہ اور خدمات میں توسیع پر زور دیا۔سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاشرے کے لئے طبی پیشہ ور اَفراد کے رول کے بارے میں بات کی۔ اُنہوں نے کہا کہ طبی پیشہ بہت ہی عمدہ پیشہ ہے اور بہت سے کنبوں کی زندگیوں سے وابستہ ہے۔اِس موقعہ پر سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے خطاب کرتے ہوئے کینسر کے بوجھ سے گزرنے والے کنبوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ اُنہوں نے سکولوں اور کالجوں میں زیادہ سے زیادہ بیداری کیمپوں کے اِنعقاد پر بھی زور دیا تاکہ لوگوں کو کینسر کی بیماری کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔اِس کے علاوہ اِس موقعہ پر معروف آنکولوجسٹ ڈاکٹر سمیر کول نے خطاب کرتے ہوئے اِس طرح کی کانفرنسوں کے اِنعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہاکہ معاشرے کی وسیع تر بھلائی کے لئے میڈیکل کالجوں میں تحقیق اور ترقی کی ضرورت ہے۔پرنسپل جی ایم سی نے اَپنے اِستقبالیہ خطاب میں جی ایم سی جموں کے اِرتقاء کے بارے میں جانکاری دی۔ کانفرنس میں کینسر کی اِبتدائی تشخیص، کینسر کیئرمیں ٹیکنالوجی کا رول، حکومتی اَقدامات اور جموں و کشمیر کی کینسر پالیسی پر بصیرت افروز اور معلوماتی بات چیت ہوئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پاکستانی پنجاب میں بارشوں سے نشیبی علاقے زیر آب، 48 گھنٹے میں 70 شہری جاں بحق
بین الاقوامی
ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے
تازہ ترین
بارہمولہ: جہلم میں 55 سالہ شخص غرقآب ، بچاؤ کارروائی جاری
تازہ ترین
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان
برصغیر

Related

تازہ ترینجموں

جموں :کٹھوعہ میں ایم ٹی ایس ملازم منشیات فروشی میں ملوث ہونے پر برطرف

July 19, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

’اردو ‘کو جان بوجھ کر نئے ڈیجیٹائزیشن عمل سے مٹایا جا رہا ہے: وحید پرہ

July 19, 2025
پیر پنچالتازہ ترینجموں

پونچھ میں 28جولائی سے شروع ہونے والی بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے تیاریاں جاری

July 19, 2025
تازہ ترینجموں

جموں سڑک حادثے میں کم ازکم 8 افراد زخمی

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?