عظمیٰ نیوزسروس
جموں//آنند جین نے جموں میں پولیس ہیڈ کوارٹر جموں و کشمیر میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) آرمڈ جموں و کشمیر کا عہدہ سنبھالا۔ان کی آمد پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر موجود سینئر افسران سارہ رضوی ڈی آئی جی آئی آر جموں، شیو کمار شرما ڈی آئی جی جموں کٹھوعہ رینج، ونود کمارڈی آئی جی اے پی جموں، دلیپ کمار سٹاف آفیسر ٹو اے ڈی جی پی آرمڈ جموں کشمیراور دیگر ان موجود تھے۔آنند جین 1999بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر جو کہ اے ڈی جی پی جموں زون کے طور پر کام کر رہے تھے ۔