یو این آئی
جموں// جموں کے بشناہ علاقے میں منگل کی صبح دو گاڑیوں کے درمیان زور دار ٹکر سے ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ بشناہ میں وجے پور جارہی ایک سوفٹ ڈیزائر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ ٹکر اس قدر زور دار تھی کہ گاڑی میں سوار ایک خاتون کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی خاتون کی شناخت رجنی بالا زوجہ سنیل سنگھ ساکن وجے پور کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے موقع پر پہنچ کر اس سلسلے میں قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ادھر منگل کے روز سنگم بجبہاڑہ کے نزدیک اوئیل ٹینکر اورموٹر سائیکل کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں عادلحسین ڈگا نامی نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوانکو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاںپر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔