پوکھرنی گائوں میںپینے کے صاف پانی کی شدید قلت | مکینوں نے اضافی واٹر سپلائی سکیم منظور کرنے کا مطالبہ کیا

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژں کے پوکھرنی گائوں میں پینے کے صاف پانی کی قلت پائی جارہی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں پینے کے صاف پانی کی اضافی سکیم کی تعمیر کو منظور ی دی جائے تاکہ عام لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گائوں میں 600سے زائد کنبے آباد ہیں تاہم ان گھروں میں پینے کا صاف پانی سپلائی کرنے کیلئے تین واٹر سپلائی سکیمیں بنائی گئی ہیں لیکن مذکورہ سکیموں سے ان گھروں میں پانی کی قلت کو پورا نہیں کیاجاسکتا اور عام لوگ قدرتی چشموں سے پینے کیلئے پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مکینوں نے بتایا کہ گائوں میں آبادی بڑھ رہی ہے اور گنجان آبادی میں پانی کی قلت پائی جارہی ہے تاہم متعلقہ محکمہ سے رجوع کرنے کے بعد بھی ان کی پانی کی قلت کو دور نہیں کیاجارہا ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گائوں میں پانی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اضافی واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی جائے ۔