پنچایت درہ سانگلہ میں پسی سے سڑک رابطہ منقطع عوام کی مشکلات میں اضافہ، سڑک بحال کرنے کی مانگ

 بختیار کاظمی

سرنکوٹ//پنچایت درہ سانگلہ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے ایک بڑی پسی گر آئی جس کی وجہ سے عوام کا سڑک رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔مذکورہ مقام پر 17ماہ قبل بھی پسی پڑی تھی اور بڑی مشقت کے بعد پنچایت فنڈز سے 14 لاکھ روپے لگاکر پسی کو صاف کیا گیا تھا۔17ماہ کے دوران عوام کو صرف بیس دن اس سڑک سے گذرنے کا موقع فراہم ہوا تاہم گذشتہ روز ہوئی موسلادھار بارش کے باعث ایک بار پھر بہت بڑی پسی گر آئی ہے جس کی وجہ ایک بار پھر سڑک رابطہ منقطع ہو گیا۔ غور طلب بات یہ ہے کہ اس جگہ سے پیدل گذرنا بھی مشکل ہو گیا ہے کہ سات مئی کو پارلیمانی انتحابات بھی ہیں اور سڑک رابطہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔لوگوںکاکہناہے کہ انتظامیہ کو فوری طور پنچایت درہ سانگلہ کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ الیکشن سے قبل سڑک رابطہ بحال ہو سکے تاکہ ملازمین اور ووٹران کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔