مینڈھر سے قصاب جارہی سڑک آمدورفت کیلئے بند پسیاں گرآنے کا شاخسانہ ،وسیع آبادی پیدل سفر کرنے پر مجبور

 جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر سے قصاب جا رہی سڑک پسیاں گرآنےکی وجہ سےگاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے بند ہو گئی جس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو کئ کلو میٹر پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اڑی سے قصاب کی طرف جا رہی سڑک پر پسّی آنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت کیلئے بند ہو گئی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش اور ہواؤں کے بیچ سڑک پرپسی آ گئی اور اِس وقت تک متعلقہ محکمہ کے ملازمین نے پسی کا ملبہ اٹھا کر سڑک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے قابل نہیں بنایا اُور محکمہ کے ملازمین کی لاپرواہی کی وجہ سے بڑی آبادی والے علاقہ کے لوگوں کو پیدل سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے انتظامیہ سے ایپل کی کہ متعلقہ محکمہ کے ملازمین کو ہدایت دی جائے کہ فوری طور سڑک سے پسی کا ملبہ ہٹاکر سڑک کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے قابل بنایا جائے ۔