Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

سرینگر اور جنوبی کشمیر میں بے ہنگم گرفتاریوں اور چھاپوں سے جنگ جیسی صورتحال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//حریت (گ) نے سرینگر اور جنوبی کشمیر کے گاؤں دیہات و قصبہ جات میں سینکڑوں نوجوانوں کو شبانہ چھاپوں کے دوران گرفتار کرنے کے سلسلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت 9؍اور 12؍اپریل کے انتخابات سے پہلے خوف ودہشت اور غیریقینی کا ماحول قائم کرانا چاہتی ہے تاکہ کچھ لوگ اپنے اور اپنے بچوں کے تحفظ کی خاطر ووٹ ڈالنے کے لیے مجبور ہوجائیں۔ حریت (گ)نے کہا کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کا چکر اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ حسبِ سابقہ ایک فوجی آپریشن ہوگا اور اس کو کسی بھی صورت میں ایک جمہوری عمل کا نام نہیں دیا جاسکتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت نے پہلے ہی سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق، محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، الطاف احمد شاہ، راجہ معراج الدین، محمد اشرف لایا، عمر عادل ڈار اور درجنوں دیگر حریت کارکنوں کو گھروں یا جیلوں میں نظربند کیا ہے اور انہیں الیکشن بائیکاٹ مہم چلانے اور اپنا موقف لوگوں تک پہنچانے سے روکا گیا ہے۔ اب وسطی کشمیر اور جنوبی کشمیر میں ہر گھر کے دروازے پر دستک دینے اور ان کے لاڈلوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے سینکڑوں نوجوانوں جن میں اکثریت اسکولوں میں زیرِ تعلیم طالب علموں کی ہے کو اپنے گھروں سے روپوش ہونا پڑا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس کے علاوہ فوج کو بھی پرو ایکٹیو (Proactive)کیاگیا ہے اور گاؤں دیہات میں خوف ودہشت قائم کرانے کے لیے اس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ فوج نے اسلام آباد (اننت ناگ)، کولگام، پلوامہ اور شوپیان میں اپنے معمول کے گشت میں کئی گنا اضافہ کیا ہے اور اب یہ دن کے علاوہ رات کی تاریکی کے دوران میں بھی جاری رہتا ہے۔ حریت بیان میں ڈی جی پولیس کے اس بیان کو سفید جھوٹ قرار دیا گیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ صرف ان نوجوانوں کو حراست میں لیا جاتا ہے، جو لوگوں پر الیکشن بائیکاٹ کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ حریت نے کہا کہ ڈی جی پولیس نے اندھا دھند گرفتاریوں اور شبانہ چھاپوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے ایک کمزور دلیل گھڑ لی ہے اور اس کا حقیقت کے ساتھ دُور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔ وہ ایسی ایک مثال بھی پیش نہیں کرسکتے ہیں، جس سے اس کے دعوے کی سچائی ثابت ہوتی ہو۔ حریت نے مسٹر وید کے اس دعوے کو بھی چلینج کیا کہ پولیس بیٹے کے بدلے باپ اور بھائی کے بدلے بھائی کو حراست میں نہیں لے رہی ہے۔ بیان کے مطابق حریت نے اس سلسلے میں باضابطہ ایک ڈاکومینٹیشن (Documentation)کی ہے اور وہ آج بھی ایسی درجنوں مثالیں پیش کرسکتی ہے، جن میں پولیس ایک کے بدلے دوسرے کو گرفتار کرتی ہے اور اس کو تب تک یرغمال رکھا جاتا ہے، جب تک کہ اصل ملزم پولیس کے پاس پیش نہیں ہوتا ہے۔ حریت کے مطابق وسطی اور جنوبی کشمیر میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کردی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ الیکشن نہیں، بلکہ کوئی بڑا حملہ ہونے والا ہے، جس کو روکنے کے لیے پوری سرکاری مشنری اور سرکاری فورسز کو الرٹ کیا گیا ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

کشمیر

مارننگ ٹائم کیساتھ سکول کھولنے پر عوامی حلقے برہم متعدد بچے سکول نہیں جاسکے، ہزاروں بچوں کو صبح 5:30بجے جگانا پڑا، سینکڑوں کلاس رومز میں سو گئے

July 8, 2025
کشمیر

مارننگ ٹائم حتمی نہیں:وزیر تعلیم

July 8, 2025
کشمیر

سی ڈی ہسپتال کیلئے نئی بلڈنگ کی تعمیرکب شروع ہوگی؟ ۔ 2019میں فیصلہ لیا گیا،تعمیر شروع ہوئی تو ڈی پی آر تبدیل کیا گیا

July 8, 2025
کشمیر

درمیانہ درجے کی بارشوں سے گرمی سے راحت وادی میں درجہ حرارت 31ڈگری

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?