پونچھ//پورے ملک کی طرح ضلع پونچھ میں پولیو مہم چلائی گئی ۔ اس مہم کے دوران ضلع میں پانچ سال سے کم عمر 72ہزار722 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے گئے۔ واضح رہے کہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز اتوار کے روز ضلع پونچھ کی تمام تحصیلوں میں کیا گیا۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے ضلع ہسپتال پونچھ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر دوسرے مرحلے کی پولیو مہم کی شروعات کی جبکہ سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ ڈاکٹر بشارت انقلابی نے اور سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلاک میڈیکل افسر سید مشتاق حسین جعفری نے پولیو کی بوندیں بچوں کو پلا کر مہم شروع کی۔ ادھرتحصیل مینڈھر میں بلاک میڈیکل افسر مینڈھر کی قیادت میںقطرے پلا ئے گئے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے چیف میڈیکل افسر پونچھ ممتاز بھٹی نے کہا کہ انہوں نے پولیو کی بوندیں پلائے جانے کے لئے پورے ضلع میں پولیو مہم کے لیے سینکڑوںموبائل ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ درجنوں فکس سنٹر ز قائم ہیں ،درجنوں ٹرانزٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پہلے روز اس مہم کے دوران ضلع میں 78فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔سی ایم او کے مطابق یہ مہم 3اور 4اپریل کو بھی جاری رکھی جائے گی اور اس دوران ان کے رضا کار گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آخری بچے تک کو قطرے پلانے جائیں گے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے بھی بچوں کے والدین سے سے اپیل کی کہ وہ موبائل ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت کو اس مہم کے دوران انتظامیہ اور پولیو کا بھرپور تعاون حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمہ ان کی ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر پونچھ نے اس مہم کے حوالے سے لوگو ںمیں آگاہی کیلئے میڈیا کے کردار کو سراہا۔
مینڈھر میںبھی پلس پولیو قطرے پلائے گئے
جا وید اقبال
مینڈھر//پلس پو لیو کے سلسلہ میں مینڈھر میں بھی 5سال سے کم عمر کے بچو ں کو پو لیو کے قطرے پلا ئے گئے ۔ اس سلسلے میں سینکڑو ں پو لیو بو تھ بنا ئے گئے تھے اور سینکڑو ں ملا زمین بھی ڈیو ٹی پر تعینا ت کئے گئے تھے جبکہ مینڈھر کی طر ح بالاکوٹ اور منکو ٹ میں بھی کئی پو لیو بو تھ بنائے تا کہ سر حدی علا قہ میں بسنے والے لو گو ں کے بچو ں کو پلس پو لیو کے ڈراپ پلا ئے جاسکیں۔ اس سلسلہ میں بالاکوٹ علا قہ سے سی ایچ او مشتا ق احمد نے بتایاکہ ان کے پاس زیا دہ تر علا قہ سرحدی ہے اور سرحد پر رہنے والے لو گو ں کیلئے انہوںنے پورا بندوبست کیا ہو اہے ۔اس دوران انہو ں نے میڈیکل افسر دھا رگلو ن ڈاکٹر محمد لطیف اور ڈاکٹر ما جد علی کی سربر ادی میں پلس پو لیو کی بوندو ں کا آغاز کیا۔ پلس پو لیو تین دن تک بچو ں کا پلا یا جائے گا۔
راجوری میں78.19فیصد بچوں کوقطرے پلائے گئے
سمت بھارگو
راجوری //پلس پولیو مہم کے دوسرے مرحلے کا راجوری پونچھ اضلاع میں بھی آغاز ہوگیاجس دوران پہلے روز ضلع راجوری میں78فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے ۔ ضلع میں مہم کا افتتاح چیف میڈیکل افسر راجوری ڈاکٹر سریش گپتا اور روٹری کلب کے چیئرپرسن نے گوجر منڈی میں قائم کئے گئے بوتھ سے کیا۔پلس پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اس حوالے سے ضلع بھر میں کل 625بوتھ قائم کئے گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ 50ٹرانزٹ کیمپ بوتھ بھی بنائے گئے تھے ۔پہلے روز ضلع میں پانچ سال تک کی عمر کے78.19فیصد بچوںکوپلس پولیو کی خوراکیں پلائی گئیں ۔محکمہ صحت کے ایک افسرنے بتایاکہ ضلع میں 1لاکھ 6ہزار383بچوںکو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھاگیاہے جن میںسے پہلے روز 83ہزار178بچوںکو پولیو خوراکیں پلائی گئیں جبکہ اگلے دو روز میں گھر گھر مہم چلائی جائے گی ۔سی ایم ا و راجوری سریش گپتا کاکہناہے کہ پہلے روز 78.19فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں ۔ضلع میں سات مانیٹر تھے جبکہ تعینات کئے گئے سپروائزروں کی تعداد 133تھی ۔اس دوران 2548ورکروںکو تعینات کیاگیاجبکہ 50موبائل ٹیمیں بھی مامور تھیں ۔