Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
اوڑھی ہے خار خار نے اب کے ردائے گُل
گلزار میں بہار کا موسم کھلائے گُل 
گاتا ہے گیت پیار کے اس کی ہے یہ خطا
طائر کو با بار چمن میں رُلائے گُل
ساراچمن ہوا ہے پریشان دفعتاً
سنتا نہیں ہے باغ میں کوئی نوائے گُل
خوشبو کا کاروان ہے سارا دھواں دھواں
گلشن میں آج کس نے ہمارے جلائے گُل
یہ تازگی ملیگی ہوائوں میں اب کہاں
عرقِ گلاب آب و ہوا کو  پلائے گُل
مالی نہ جانے کیوں ہے پریشان دوستو
ہم نے خزان کیلئے کچھ، کیا بچائے گُل؟
جلتی ہوئی زمین ہے جلتا ہوا  فلک 
یہ کون سا دیار ہے کس میں بسائے گُل 
بلبل  یہ کہہ رہا تھا گلوں سے  سنو  سنو 
اس باغ میں گلاب کو کہنا خدائے گُل
 
اشرف عادل 
کشمیر یونیورسٹی ,حضرت بل سرینگر کشمیر
موبائل  9906540315
 
ٹھیک ہے، بیم و رجا کی بات ہے
آخرش فضلِ خدا کی بات ہے
راہِ حق، صبر و رضا کی بات ہے
التجا، دل سے دعا کی بات ہے
جانتے ہیں نکتہء راز و نیاز !
گفتگوئے بے صدا کی بات ہے
لذتِ کام و دہن  اے بو الہوس
فتنۂ حرص و ہوا کی بات ہے
گردشِ شام و سحر کے درمیاں
زندگی آخر بقا کی بات ہے
بلبلو! زاغ و زغن کی بھیڑ میں
ہنر و فن طرزِ ادا کی بات ہے
ہجر بھی خود سے خُدائی ہے میاں
وصل بھی اپنے فنا کی بات ہے
کیا زباں بندی کے اس ماحول میں
شاعری حرف و نوا کی بات ہے
غنچہ و گُل کے تبسم سے عیاں
موجۂ باد صبا کی بات ہے
اک طرف عہدِ وفا کا پاس ہے
اک طرف دستِ جفا کی بات ہے
ہم سے ہوتا ہے ہمارا کچھ بھلا!
سوچنا یہ بھی انا کی بات ہے
دردِ دل میں مبتلا مشہورؔ ہے
مہرباں دستِ شفا کی بات ہے
 
محمد یوسف مشہورؔ 
ہندوارہ،9906624123
 
فقیروں کا نہ سلطانوں کا استقبال کرتے ہیں
ہم اِنساں ہیں ہم انسانوں کا اِستقبال کرتے ہیں
عجب عالم ہے میرے شہر کے خوددار لوگوں کا
ستم کشتہ سِتم رانوں کا اِستقبال کرتے ہیں
اُٹھو اَے خستہ جانو چاک دامانوں میں آجائو
کہ دیوانے ہی دیوانوں کا استقبال کرتے ہیں
وہ قاتل ہے جو زخمِ لب کُشا سے خوف کھاتا ہے
وہ ہم ہیںجو نمک دانوں کا اِستقبال کرتے ہیں
ہمارا ایک حرفِ معتبر بھی ہے گِراں اُن پر
ہم اُن کے کتنے فرمانوں کا استقبال کرتے ہیں
اب اس سے بڑھ کے دورِ کم نگاہی اور کیا ہوگا
کہ دانشور بھی نادانوں کا استقبال کرتے ہیں
اِسی باعث تو آتے ہیں یہ درد و غم ہمارے گھر
کہ ہم ان اپنے مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں
مسافرؔ تو سمجھتا ہے اُن ہی کو آپ کا قاصد
نہ جانے کتنے انجانوں کا استقبال کرتے ہیں
 
وحید مسافرؔ
باغات کنی پورہ
موبائل نمبر؛ 9419064259
 
 
سوچتے کیا ہوزمانے میں اْبھرنے کے لئے؟
حوصلہ چاہیے دریامیں اْترنے کے لئے
 
خود غرض لوگ اگر ہیں تو شکایت کیسی 
اس نے جب چھوڑدیاہے مجھے مرنے کے لئے
 
میرادشمن تھا مگرجان تو بچ سکتی تھی 
مجھ سے راضی نہ ہوابات بھی کرنے کے لئے 
 
میری بربادی کا ہرروز تماشا نہ بنا 
تیری ناراضگی کافی ہے بکھرنے کے لئے
 
تم نے اپنی ہی محبت کا گلاگھونٹ دیا
اس لئے آج ترستے ہوسنورنے کے لئے
 
دل میں اللہ کاڈرچیخ پڑاتھا،ورنہ 
میں تو تیار ہی تھاحدسے گزرنے کے لئے
 
پوچھتے کیاہوشفیقؔ اْس کی بلندی کاسبب؟
اْس نے کیا کیا نہیں  جھیلاہے نکھرنے کے لئے؟ 
 
جمیل اخترشفیق 
سنڈوارہ، مدھوراپور، باجپٹی، سیتامڑھی، بہار
موبائل نمبر؛9973234929 
 
 
اس کی جو تعبیر ہے نایاب ہے 
زندگی ایسا سُنہرا خواب ہے 
دل میں ہر گز مستقل رُکتی نہیں 
ہر خوشی اک قطرئہ سیماب ہے 
جِس کو کہتے ہیں خلوصِ زندگی
آج کے اس دور میں نایاب ہے 
آرزوئوں کے ہیں ہنگامے مگر 
اب کہاں پہلی سی آب وتاب ہے 
میں نظر اُس سے ملا سکتی نہیں 
وہ نظر ہے یا کوئی مہتاب ہے 
یہ نہیں نکلے گا رُوبینہؔ کبھی 
دل کہ سپنوں میں اگر غرقاب ہے 
 
روبینہ ؔمیر
ؕڈی سی کالونی راجوری،رابطہ:9469177786
 
 
 
ہمیں اک دِن  یقیں مانو زمانہ دُور کر دے گا
تُمہارے ہجر ِ کا موسم  بدن کو  چُور کر  دے گا 
سُنا تھا عِشق میں بہتا ہے اکثر خون آنکھوں سے 
کِسے معلوم تھا دل اِس قدر مجبور کر دے گا 
یہ موسم راس آئے گا یقینا ہم فقیروں کو 
ہمارا یہ جنوں ہمکو بہت مشہور کر دے گا
گھڑی بھر کے لئے سارے چراغوں کوبُجھاڈالو
رُخِ روشن تُمہارا، بزم کو پُر نور کر دے گا 
فضائیں راس کب آتی ہیں جنت کی، دِوانوں کو
ہوا کا ایک جھونکا زخم کو ناسور کر دے گا
نہیں جاویدـؔ رِندوں کو ضرورت جام و مینا کی
بہاروںکا حسیں موسم ہمیں مسرور کر دے گا 
 
سردار جاوید خان 
مینڈھرپونچھ۔ فون نمبر9419175198
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

ادب نامغرلیات

غزلیات

June 28, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 21, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

June 14, 2025
ادب نامغرلیات

غزلیات

May 31, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?