پونچھ//جامعہ ضیاء العلوم پونچھ میں سالانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے۔اس موقعہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک اور مہمان اعزازی کی حیثیت سے معاون کمشنر محکمہ مال چوہدری اشرف چوہان نے شرکت کی۔ تقریب کی ابتدا جامع کے طالب علم نے تلاوت کلام پاک سے ہوئی، بعد از آں بچوں کی جانب سے حمد و نعت کا نذرانہ بھی پیش کیا۔تقریب کے دوران جامع کے طلبہ کی جانب سے تمدنی اور ثقافتی پرگرام بھی پیش کئے گئے جنہیں بعد میں انعام واکرام سے نوازا گیا۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد ہارون ملک نے خطاب کرتے ہوئے جامعہ کے تمام طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے پروگراموں کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اسی طرح کامیابی سے ہمکنار ہوتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر جامع کے پرنسپل وحید احمد بانڈے نے مہمانان گرام اور دیگر تما شرکاء کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب میں شامل ہو کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔