Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مجھے صرف نوٹ بندی اور جی ایس ٹی پر ہی نہ تولیں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 20, 2018 9:59 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 نئی دہلی// مصنوعات و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) اور نوٹ بندي کے فیصلے پر قومی جمہوری محاذ ( این ڈی اے ) حکومت کی ہونے والی نکتہ چینیوں کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ لوگوں کو انہیں صرف نوٹ بندي اور جی ایس ٹی سے ہی نہیں تولنا چاہئے ۔مسٹر مودی نے ایک پرائیویٹ ہندی نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ "صرف نوٹ بندي اور جی ایس ٹی سے ہی میری پیمائش مت کیجئے ۔ ہم نے اقتصادی اصلاحات کئے ہیں، ٹوائلٹ بنوائے اور 18000 دیہاتوں میں بجلی پہنچائیں ہیں"۔ جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد اپنی حکومت کی ہونے والی تنقید پر انہوں نے کہاکہ " جی ایس ٹی کی کامیابی وفاقی ڈھانچے کی طاقت میں ہے ۔ اس کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت تو لگتا ہے ، لیکن اس کے نتائج اچھے ہوں گے "۔  وزیر اعظم نے کہا کہ " ہندوستان کے عوام نے ہمیں بہتر ی لانے کے لئے منتخب کیا ہے ، نہ کہ صرف الیکشن جیتنے کے لئے ۔ اگر ہماری اصلاحات سے لوگوں کو فائدہ ہوتا ہے تو اس کا اثر انتخابات پر پڑے گا، جیسا کہ ہم نے اتر پردیش اور گجرات میں دیکھا ہے "۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے کہاکہ "ایک کے بعد ایک انتخابات ہوتے رہتے ہیں، اس سے سیاستدانوں کی توجہ دوسری طرف رہتی ہے ۔ سال میں ایک بار جشن کی طرح انتخابات بھی ایک مخصوص وقت میں ہونے چاہئے ۔ ریاستوں کے 80 سے 100 بڑے افسروں کو آبزرور کے طور پر دوسری ریاستوں میں بھیجا جاتا ہے ۔ ایسے میں ریاست کس طرح کام کرے گی۔ سکیورٹی دستوں کے جوان سال میں 100 سے 200 دن انتخابی ڈیوٹی میں لگے رہتے ہیں"۔ انہوں نے کہا کہ "اگر اسمبلی اور لوک سبھا کے انتخابات ایک ساتھ کرائے جاتے ہیں تو اس سے کروڑوں روپے بچائے جا سکتے ہیں۔ پولنگ بوتھ پر بڑی تعداد میں افرادی قوت تعینات ہوتی ہے ۔ جس میں کافی بڑی رقم خرچ ہوتی ہے ۔ ان دونوں انتخابات کو ساتھ ساتھ ہونا چاہئے ۔ اس کے ایک ماہ بعد مقامی بلدیاتی انتخابات ہونے چاہیے ۔ سب مل کر ایسا سوچیں گے تو یہ ممکن ہو سکتا ہے ۔ ایک بار بحث شروع ہو تو آگے کی راہ نکل آئے گی"۔ دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اقتدار میں آتے ہی ملک میں حالات مکمل طور پر بدل گئے ۔  مسٹر مودی نے کل دیر شام ایک پرائیویٹ نیوز چینل کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ "2014 سے پہلے دنیا یہ نہیں دیکھتی تھی کہ ہندوستان کیا کہتا ہے ۔لیکن 2014 میں جب ہم اقتدار میں آئے تو حالات مکمل طور پر بدل گئے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ہندوستان میں 30 سال بعد مکمل اکثریت والی حکومت آئی ہے جو کہ دنیا میں ایک بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہ پہلے دن سے ہی نظر آرہاہے ۔جب سے ہماری حکومت آئی، ہندوستان گھر میں اچھا کر رہا ہے ، اس لئے دنیا اسے قبول کر رہی ہے "۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت اقتدار میں آنے کے پہلے دن سے ہی گڈ گورننس اور شفافیت پر زیادہ توجہ دینا شروع کر دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ "جب دنیا ہندوستان کو "ایز آف ڈوئنگ بزنس" میں 142 سے 100 رینک پر دیکھتی ہے ، تو یہ ان کے لئے بڑی بات ہے ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لئے 125 کروڑ ہندوستانیوں کی آواز سننا ضروری ہے "۔ یہ پوچھنے پر کہ روزگار کی فراہمی میں ناکام رہنے کے لئے ان کی حکومت کی خاصی تنقید ہو رہی ہے ، مسٹر مودی نے کہا کہ "گزشتہ ایک سال میں منظم شعبے میں 70 لاکھ ملازمین کے پی ایف اکاؤنٹ کھلے ہیں۔ ایک سال میں 10 کروڑ لوگوں نے کرنسی اسکیم کا فائدہ لیا ہے "۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ دفاتر کے باہر دکان لگانے والے افراد کی کمائی کو ہم روزگار میں شامل نہیں کر رہے ہیں۔ وہ کسی بھی اعداد و شمار میں شامل نہیں ہوتے ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین
بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا
برصغیر
کولگام میں خانقاہ کے چندہ بکس سے سارقان نے نقدی اُڑا لئے
تازہ ترین
جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل
برصغیر

Related

برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025
برصغیر

دہلی میں بارشوں سے موسم خوشگوار | کئی ریاستوں میں محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

July 7, 2025
برصغیر

وزیر اعظم مودی کی کیوبا کے صدر سے ملاقات | حفظان صحت اور آیوروید کے فروغ پر بات چیت

July 7, 2025
برصغیر

عالمی سطح پر ہندوستان کی شاندارکارکردگی | ویتنام کے وزیر اعظم کی مودی کو مبارکباد

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?