جموں//جے اینڈکے سیکنڈ این سی سی کیڈٹوں کی جانب سے گورنمنٹ ڈگری کالج پلوڑہ میں ٹیکہ کاری سے متعلق بیداری مہم کاانعقاد کیاگیا جس کامقصد بچوں کوہونے والی مختلف بیماریوں کی جانکاری دیناتھا۔این سی سی کیڈٹوں نے رضاکارانہ طورپر طلباءوکیڈٹوں کو حفظان صحت اورٹیکہ کاری کی اہمیت کے بارے میں خیالات کااظہارکیا۔ اس دوران این سی سی آفیسر،ڈاکٹررشی کمار،پرنسپل ڈگری کالج پلوڑہ ڈاکٹرآشا گپتابھی موجودتھیں۔انہوں نے این سی سی کیڈٹوں کی ٹیکہ کاری سے متعلق مہم کوسراہا۔