جموں/ /پردیش کانگریس کے وفد نے پارٹی صدرغلام احمد میر کی سر براہی میں کھٹوعہ کی 8سالہ کمسن آصفہ کے گھر جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا۔ وفد نے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کر تے ہو ئے تحقیقات کے عمل میں تیزی لائی جائے تاکہ 8سالہ معصوم کو انصاف فراہم ہو سکے ۔کانگریس صدر نے ریاستی حکو مت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے کہا کہ آصفہ کو وقت پر انصاف فراہم کر نے میں سر کار ناکام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس عوام کی عزت اور وقار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور عوام کو انصاف ،تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لئے لڑتی رہے گی۔پارٹی صدر کے ہمراہ نائب صدر شام لال شرما،رمن بھلا،نوانگ رگزن جوارا،پنکج ڈوگرا،جی ایل چلوترا اور پارٹی سے وابستہ دیگر لیڈران بھی شامل تھے ۔