جموں//بچیوں کاعالمی دن گذشتہ روزپورے ملک میں منایاگیا۔یہ دن بچیوں کوبرابرمواقعوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے توجہ دلانے ،سماج میں بچیوں کے حقوق سے متعلق بیداری پیداکرنے کی غرض سے منایاگیا۔اس روزتعلیم،قانونی حقوق ،علاج ومعالجہ وغیرہ جیسے کئی اہم سیکٹروں میں برابرمواقعے فراہم کرانے کی ضرورت پرزوردیاگیا۔ملک کی دیگرریاستوں کی طرح جموں وکشمیرمیں بھی بچیوں کے قومی دن کی مناسبت سے مختلف پروگراموں کاانعقاد کیاگیا۔ادھم پور میںوزیرجنگلات وماحولیات چوہدری لال سنگھ نے گورنمنٹ وومن ڈگری کالج میں سنگھرش نامی تنظیم کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔اس دوران کالج کی 7طالبات نے بیٹی بچائو۔بیٹی پڑھائو موضوع پرتقریرکی اوربچیوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پرخیالات کااظہارکیا۔علاوہ ازیں وزیرجنگلات وماحولیات چوہدری لعل سنگھ جوکہ آل جے اینڈکے کشتی ایسوسی ایشن کے صدر اور ضلع ترقیاتی بورڈ ادھم پورکے چیئرمین بھی ہیںنے خواتین ریسلنگ کا سبھاش سٹیڈیم ادہم پور میں افتتاح کیا۔ضلع انتظامیہ ادھم پورکی طرف سے ایساکشتی مقابلہ بیٹی بچائو ۔بیٹی پڑھائو ابھیان کے تحت کرایاگیا ۔اس دوران دنگل میں قومی اور بین الاقوامی سطح کی 42خواتین پہلوانوں نے شرکت کی۔یہ پہلوان دہلی ۔یوپی۔ پنجاب اور جموں کشمیرسے تعلق رکھتے ہیں۔ان میں ضلع ادھم پور کی پہلوان بھی شامل ہوئے۔ یہ ایک روزہ دنگل کرایاگیا جس میں دو انعامات رکھے گئے تھے ، بعدازاں وزیرجنگلات نے دنگل میں حصہ لینے والی خواتین پہلوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔