جموں//لیفٹنٹ جنرل جے ایس سندھو جی او سی15 ویں کور نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں وادی میں مجموعی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے خاص طور سے ایل او سی پر دراندازی کو روکنے کے لئے کئے جارہے اقدامات کے بارے میں انہیں آگاہ کیا۔گورنر نے وادی میں ملی ٹنسی مخالف کاروائیاں عمل میں لانے کے لئے فوج کی طرف سے حفاظتی دستوں کو دئے جارہے تعاون کی تعریف کی۔ لیفٹنٹ جنرل جی او سی15 ویں کور کی حیثیت سے اپنی مدت پورا کرنے کے بعد آرمی ہیڈ کوارٹر میں اپنے فرائض انجام دیں گے۔گورنر نے کور کمانڈر کو الوداع کہہ کر انہیں نیک خواہشات دیں۔