جموں//وادی کشمیر کواللہ تعالیٰ نے جہاں قدرتی حسن سے مالامال کیاہے وہیں اس وادی کے ہونہارنوجوانوں نے بھی مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے ہنراور صلاحیتوں کوبروئے کارلاکرکشمیرکے نام کوچارچاندلگائے ۔چونکہ آرٹ اورکشمیرکاگہراتعلق ہے اوراس شعبے کونئی جہت دینے اوراس میں نام پیداکرنے والے فنکاروں میں ایک فنکاراورجڑگیاہے وہ ہے منیرعلی خان ، جنھیں حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقعہ پرآرٹ اینڈکرافٹ کے شعبے میں سٹیٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے نامزدکیا۔یہ ایوارڈ 51ہزارروپے نقدی، ایک میڈل اورتوصیفی سندپرمشتمل ہے ۔منیرعلی خان ولدمرحوم محمدعلی خان کاتعلق ضلع اننت ناگ کے علاقہ براہ سے ہے اوروہ محکمہ آئی اینڈایف سی (ایرگیشن اینڈفلڈکنٹرول)میں جونیئراسسٹنٹ کے طورپرملازم بھی ہیں۔ منیرعلی خان کوبچپن سے ہی مصوری کاشوق تھااورمقامی وغیرمقامی فنکاروں کی صلاحیتوں سے متاثرہوکرمنیرنے بھی پینٹنگ بنانے کے سلسلے کوجاری رکھا ۔ذرائع کے مطابق منیر اپنی پینٹنگ کے ذریعے کشمیرکی خوبصورتی، تہذیب وثقافت، خانہ بدوش زندگی اورکشمیرکے جذبا ت کواُجاگرکرنے کی حتی المقدورکوشش کرتے ہیں ۔گذشتہ چندبرسوں میں ان کی بنائی ہوئی تصاویر نے ریاست ہی نہیں بلکہ پورے ملک وبیرون ممالک کشمیرکے آرٹ کوتقویت دینے میں اہم رول اداکیاہے جس کی وجہ سے ہرطرف سے منیرکی ستائش کی جارہی ہے۔حکومت کی جانب سے آرٹ کے شعبے میں سٹیٹ ایوارڈ کیلئے نامزدہونے کے سلسلے میں منیرعلی خان نے بتایاکہ کشمیرکے لوگوں کے جذبات اوریہاں کی قدرتی خوبصورتی کے مناظرکی عکاسی کرنے کاشوق تھااوربچپن سے ہی اس شوق کوپوراکرنے کیلئے میں پینٹنگ بناتاتھا ،شروع میں کافی مشکلات کاسامناکیالیکن بعدمیں مصوری کے فن میں مہارت تامہ حاصل ہوگئی تومشکلیں آسان ہوتی چلی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ میں ریاستی حکومت اورمحسنوں کامشکورہوں جنھوں نے میرے فن کوپسندکرکے مجھے سٹیٹ ایوارڈکیلئے منتخب کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے عام آدمی کے جذبات کی عکاسی اورقدرتی حسن ،تہذیب وثقافت کی عکاسی کرنے کیلئے ہمیشہ اپنے فن کوبروئے کارلاتارہوں گا۔اتناہی نہیں منیرعلی خان یوم جمہوریہ کے سلسلے میں ریاستی گورنراین این ووہرہ کی میزبانی میں منعقدہوئے عصرانے کی تقریب میں دیگرمہمانوں کے ساتھ ساتھ مدعوکئے گئے تھے ۔سول سوسائٹی کشمیر،اننت ناگ اورجموں کی جانب سے منیرعلی خان کوآرٹ کے شعبے میں سٹیٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے نامزدگی پرمبارکبادپیش کی ہے ۔