کٹرہ//آل ٹرائبل کوآرڈی نیشن کمیٹی نے ادہم پورکے ٹکری علاقہ کادورہ کیا۔اس دوران کمیٹی کی ٹیم میں نائب چیئرمین نزاکت کھٹانہ، غفورچوہدری،شبیراحمد،چوہدری مشتاق ،رفاقت اعجاز ودیگران عہدیداران شامل تھے۔اس موقعہ پر کوآرڈی نیشن کمیٹی کی ٹیم نے لوگوں کوآصفہ عصمت دری وقتل معاملہ ، فاریسٹ رائٹس ایکٹ اورگوجربکروال طبقہ کے لوگوں کی ہراسانی کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔اس دوران نزاکت کھٹانہ نے کہاکہ آصفہ کوانصاف دلانے کیلئے اس وقت تک عوامی بیداری مہم کی چلتی رہے گی جب تک ملزمان کوکیفرکردارتک نہیں پہنچایاجائے گا۔اس دوران ٹکری کے لوگوں نے بجلی ،پانی اورصحت سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق مسائل کی جانکاری اے ٹی سی سی ٹیم کو دی۔