جموں//جموں وکشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی نے جموں، سانبہ ، کٹھوعہ ، رام بن اور اودھمپور اضلاع کے لئے جے کے ایس جے اے جانی پور جموں میں یکم اپریل 2018ء کو جوڈیشل افسروں کے لئے ایک روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا۔تربیتی پروگرام کا افتتاح قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس راما لنگم سدھاکر نے کیا۔ اس موقعہ پر چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس الوک ارادھے ، ممبر جے کے ایس جے اے جسٹس جنک راج کوتوال اور سابق جج ہائی کورٹ جسٹس او پی شرما موجود تھے۔تمام جوڈیشل افسروں نے پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کی کارروائی ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک نے انجام دی۔اپنے استقبالیہ خطبے میں عبدالرشید ملک نے تمام معززین کا استقبال کیا ۔قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس راما لنگم سدھاکر نے اپنے افتتاحی خطبے میں جوڈیشل افسروں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی جرم سے متاثرہ افراد کا دُکھ دور کرنے کے اقدامات کریں۔ چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس الوک ارادھے اور ممبر جے کے ایس جے اے جنک راج کوتوا ل نے اس موقعہ پر خصوصی خطبے پیش کئے۔