جموں//نیشنل کانفرنس ایس سی / ایس ٹی سیل نے شیڈولڈ کاسٹ اینڈ شیڈولڈ ٹرائبس(پرونشن آف ایٹروسٹیز )ایکٹ میں ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف متعدددلت تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے لئے دی گئی کال کی حمایت میںرگھوناتھ مندر چوک میں دھرنا دیا ۔ اس دھرنے کی قیادت سابق وزیر و چیئر پرسن ایس سی ایس ٹی سیل بابو رام پال کررہے تھے۔اس طبقہ کے برسر احتجاج لوگوں نے شیر کشمیر بھون سے ایک جلوس نکالااور اپنی مانگون کے حق میں چوک میں دھرنا دیا ۔ شیر کشمیر بھون میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے بابو رام نے سماج کے کمزور طبقوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے برسرجدوجہد تنظیموں کو بھر پور تعادن کا یقین دلایا اور کہا کہ اس ایکٹ کے تحفظ کے لئے بھر پور کوشش کی جائے گی۔انہوں نے پرامن احتجاج کرنے والے لوگوں کو ہراساں کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے اور اپنے مفادات کے لئے جدوجہد کرنا ہر بھارتی شہری کا حق ہے ۔اس موقعہ پر جن اصحاب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ان میںقاضی جلال الدین سابق ممبر اسمبلی،شیخ بشیر احمد صوبائی سیکرٹری ، محمد ایوب ملک،روی ڈوگرہ ، عبدالغنی تیلی کو چئیرمین او بی سی سیل،وجے لوچن کو چئیرمین ایس سی سیل ، راکیش سنگھ ، فرمان سنگھ،راجندر چنیال،سائیںداس،شام لال ،چرن جیت سنگھ بھگت،ماسٹر پریم ناتھ،نریندر بھگت،اشوک تیاگی،طارق بھگت،چرن داس رمیش کمار،ست پال ، بہادر لال،اشوک ڈوگرہ ،سوم راج اور دیگران شامل ہیں۔