جموں//سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای ) کے دسویں اوربارہویں جماعت کے طلباء نے پرچہ لیک ہونے کے بعددوبارہ سے امتحان منعقدکرنے کے متعلقہ انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب جموں کے باہر سی بی ایس ای طلباء کی کثیرتعدادجمع ہوئی اورمتعلقہ حکام پر غفلت شعاری کاالزام عائدکیا۔انہوں نے کہاکہ اگرپرچہ لیک ہواتواس کیلئے سی بی ایس آئی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی سزا طلباء کونہیں دی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں دوبارہ امتحان دینے پرمجبورکرناغلط ہے ۔انہوں نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیا۔قابل ذکرہے کہ گذشتہ روز بھی طلباء نے سی بی ایس ای ہیڈکوارٹرکے باہرمطالبات کولے کراحتجاج کیاتھااورسی بی ایس ای کے دوبارہ سے پرچہ منعقدکرنے کے فیصلے کی شدیدمخالفت کی تھی۔