جموں//گورنر این این ووہر اجو انڈین ریڈ کراس سوسائٹی جے اینڈ کے صدر بھی ہیں، نے فوج ، ریاستی و مرکزی پولیس فورس کے نمائندوں ، تعلیم ، صنعت اور سول سوسائٹی جنہوں نے ریڈ کراس تحریک میں انتھک کوششیں کرتے ہوئے بھرپور تعاون فراہم کیا ہے کو مبارک باد دی ہے ۔گورنر نے ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما، آئی آر سی ایس جموں کے چیئرمین اور ان کی ٹیم کو ریڈکراس سوسائٹی کی سرگرمیوں بڑھاوا دینے کے سلسلے میں ان کی کوششوں کوسراہا۔ انہوں نے ان تمام افراد و تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔