جموں//جموں کے سکھ حریت پسندلیڈرایڈووکیٹ دویندرسنگھ بہل کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرلیاگیا۔ نوشہرہ میں مبینہ طورپراشتعال انگیزبیان دینے کی پاداش میں حریت کانفرنس(گ) سے وابستہ سکھ لیڈرکوجموں میں پولیس نے حراست میں لیا۔ایس ایس پی راجوری یونگل منہاس نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ دویندرسنگھ نے ضلع راجوری کے نوشہرہ رعلاقہ میں ایک ایسااشتعال انگیزبیان دیاہے جوکہ ملک کی سا لمیت کیخلاف ہونے کیساتھ ساتھ لوگوں کوتشددپراُکسانے کے زمرے میں آتاہے ۔انہوں نے کہاکہ راجوری پولیس نے سکھ حریت لیڈرکیخلاف ضلع مجسٹریٹ راجوری کے پاس ڈوزیئربھیجاتھااورضلع مجسٹریٹ نے اسی ڈوزیئرکے تحت دویندرسنگھ بہل کوپی ایس اے کے تحت گرفتارکرکے حراست میں رکھنے کاحکمنامہ صادرکیا۔ خیال رہے حریت(گ) سے وابستہ جموں سے تعلق رکھنے والے سکھ لیڈرکوگزشتہ برس این آئی اے نے حوالہ اسکنڈل میں ملوث ہونے کی پاداش میں گرفتارکیاتھاتاہم بعدازاں عدالت سے ضمانت ملنے پراُسکورہاکیاگیاتھا۔