جموں// راج بھون جموں میں منعقدہ ایک میٹنگ ایک میٹنگ جس میں شری امرناتھ یاترا سنگھر ش سمیتی کے نمائندے بریگیڈیئر( ر) سچیت سنگھ ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، ڈویژنل کمشنر جموں ہمنت کمار شرما اور آئی جی پی جموں ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ نے شرکت کی کے دوران گورنر این این ووہر انے اگست 2008ءمیں ریاستی حکومت اور شری امرناتھ یاترا سنگھرش سمیتی کے درمیان ہوئے معاہدے کے مختلف مدوں کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔گورنر نے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی کوہدایت دی کہ وہ معاہدے کے مختلف نکات کو پورا کرنے کے عمل میں تیزی لائیں ۔انہوں نے اس حوالے سے 24 اپریل 2018ءتک ایک کمپلینس رپورٹ داخل کرنے کی بھی ہدایت دی۔