جموں// حکومت نے ایکسائز کمشنر جے اینڈ کے محمد جاوید خان کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ منسلک رہنے کا حکم جاری کیا ہے۔جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری اپنے فرائض منصبی کے علاوہ ایکسائز کمشنر جے اینڈکے کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ایک علاحدہ حکمنامے میں شمیم احمد لہر وال جو بحیثیت سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ تھے کو سیکرٹری ( ٹیکنیکل ) کوآپریٹیو محکمہ تعینات کیا گیا ہے۔دریں اثنامحکمہ خزانہ کے ایک حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ ٹریجز کشمیر مس لیلا چندا کو تبدیل کیا گیا ہے اور وہ ڈائریکٹر جنرل بجٹ فائنانس ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سنبھالے گی۔ڈائریکٹر فائنانس محکمہ امداد باہمی مس تحسینہ مفتی ڈائریکٹر جنرل آڈِٹ اینڈ انسپکشنز کا اضافہ چارج سنبھالے گی۔ڈائریکٹر آڈِٹ اینڈ انسپکشنز کے کے گپتا کو تبدیل کیا گیا ہے اور اب وہ ڈائریکٹر جنرل جے اینڈکے فنڈس آرگنائزیشن کا عہدہ سنبھالیں گے۔فیاض احمدلون جو اس وقت ڈپٹیشن پر بحیثیت چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، بورڈ آف ڈائریکٹرس فار سپیسفائیڈ وقفس اینڈ سیپسفائیڈ وقف پراپرٹیز تعینات ہیں کو لیلا چندا کی جگہ ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ ٹریجز تعینات کیا گیا ہے ۔