جموں// گورنر این این ووہرا نے جو کشمیر اور جموں یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں نے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی اور جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر آر ڈی شرما کو ملک کی 100اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں بالترتیب 47 واں اور 51واں مقام حاصل کرنے کے لئے مبارک باد دی ہے۔یہ ریکنگ انسانی وسائل کو ترقی دینے کی مرکزی وزارت این آئی آر ایف کے تحت کرتی ہے جس کے نتائج کا اعلان کل کیا گیا۔گورنر جو شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین کو بھی مبارک باد دی ہے کہ کیونکہ اس یونیورسٹی کو ملک کے اعلیٰ ترین انجینئرنگ اداروں میں 94واں مقام حاصل ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی کے وجود میں آنے کے قلیل عرصے کے بعد ہی یہ یونیورسٹی ملک کے 100انجینئرنگ اداروں میں اپنا مقام بنانے میںکامیاب ہوئی ہے۔گورنر نے ان تینوں یونیورسٹیوں کی فیکلٹی ، عملے اور طلاب کو صلاح دی ہے کہ وہ مزید لگن اور محنت کے ساتھ کام کر کے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے مقام میں مزید بہتری لائیں۔