ادہم پور//سٹارکالج سکیم ڈی بی ٹی کے تحت بیداری پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر گورنمنٹ ڈگری کالج ادہم پور کی جانب سے نبارڈزکریڈٹ سہولیات اور طریقہ کار پر ایک گیسٹ لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شعبۂ سیری کلچر کے قریبأ 70طلبأ نے حصہ لیا ۔کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ایس کے منگوترہ نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں کہا کہ طلبأ ان سکیموں سے بھر پور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری کل آبادی کے 60فیصد نوجوان ہیں اور وہ اپنی محنت اور لگن و تندہی سے نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔اسسٹنٹ جنرل منیجر نبارڈ ادہم پور منوہر لال نے دیہی علاقوں کے لئے حکومت کی طرف سے شروع کی گئی وسکیموں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔اس سے پہلے پروفیسر جی آر ورماایچ او ڈی سیری کلچرنے ریسورس پرسن کا خیر مقدم کیا اور سٹار کالج سکیم کے تحت شروع کی گئی سکیموں پر روشنی ڈالی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر اودھے بانو،ڈاکٹر مکیش اور کالج کا عملہ اور طلبأ بھی موجود تھے۔