جموں/ جیون لال ، دینا ناتھ بھگت اور آر ایس پٹھانیہ پر مشتمل ارکانِ قانون سازیہ کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کے سامنے اپنے اپنے علاقوں کی گدی اور سپی برادری کے ترقیاتی معاملات اجاگر کئے ۔ سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون ، سٹیٹ کمیشن فار بیک ورڈ کلاسز کے چئیر پرسن جیت لال گپتا اور گدی اور سپی برادری کے نمائیندے بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ وفد نے گدی اور سپی برادری کے کئی مسائل اس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے وفد کے مطالبات کے تناظر میں کہا کہ حکومت قبائلی طبقے اور سماج کے پچھڑے طبقے کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گدی اور سپی برادری کے لوگوں کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے اور اُن کی خاطر دیرپا بنیادی ڈھانچہ قایم کرنے کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے قبائلی طبقے کے نمائیندوں کو یقین دلایا کہ اُن کے تمام معاملات مرحلہ وار طریقے پر حل کئے جائیں گے ۔