Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

پارلیمانی انتخابات میں جاں بحق ہوئے نوجوانوں کی پہلی برسی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 9, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// حریت(گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے گزشتہ سال آج ہی کے دن وسطی کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران لوگوں کے  الیکشن بائیکاٹ کے نتیجے میں فورسز کے ہاتھوںجاں بحق ہوئے نوجوانوںکی پہلی برسی پر ان کوخراج عقیدت ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کشمیری عوام اور خاص کر ضلع بڈگام کے نوجوانوں نے جس ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے وہ تحریکِ آزادی میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرگیا اور اس نے سرینگر سے نئی دہلی تک ایک زلزلہ پیدا کرکے اعلان کردیا کہ جموں کشمیر کے لوگ کبھی بھی بھارتی جمہوریت پر یقین نہیں کرتے ہیں ۔ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ کشمیری عوام نے الیکشن کا جس پیمانے پر بائیکاٹ کیا ، اس کے بعد بھارت کے پاس یہاں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ہے اور نہ اس کے گماشوں کے لیے کوئی گنجائش ہے کہ وہ اُن نوجوانوںکی قبروں پر سیاسی محل تعمیر کرنے کی حماقتیں دہراتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم نے الیکشن کا بائیکاٹ کرکے جس بالغ نظری کا عملی مظاہرہ کیا ، اُس نے بھارت کے علاوہ عالمی برادری کو بھی واضح پیغام بھیجا کہ بھارت جموں کشمیر میں صرف اپنی ملٹری طاقت کے بل بوتے پر ہے اور اُس کی حیثیت یہاں وہی ہے، جو خود متحدہ ہندوستان میں انگریزوں کی تھی۔ گیلانی نے گزشتہ سال آج ہی کے دن فورسز کے ہاتھوں ضلع بڈگام میں متعدد شہریوں کے شہید اور سینکڑوں کے زخمی ہونے پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت نے الیکشن کے نام پر کئے جانے والے فوجی آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے جس طرح تشدد کا بے تحاشہ استعمال کیا ، اُس کا ریاستی دہشت گردی کے سوا کوئی نام نہیں دیا جاسکتا ہے اور یہ اس نسل کُشی کا تسلسل تھا، جو جموں کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف روا رکھا گیا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کی توجہ جموں کشمیر کی سنگین صورتحال کی جانب مبذول کرائی اور کہا کہ اس خطے میں قیمتی انسانی زندگیوں کا اتلاف جس طرح سے جاری ہے، اُس پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی مجرمانہ ہے اور اس طرح سے وہ تمام دعوے بے وزن اور بے وُقعت ثابت ہورہے ہیں، جو انسانی حقوق اور عدل وانصاف کے بارے میں مختلف فورموں کی طرف سے وقتاً فوقتاً کئے جاتے ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین
جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
تازہ ترین
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?