جموں//مکانات و شہری ترقی اور سماج بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش نے آنگن واڑی ورکروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ہڑتال ختم کریں ۔انہوں نے یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔ جموں میںآنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں کی ایک وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے آسیہ نقاش نے کہا کہ حکومت ملازمین کے تمام جائیز مطالبات پورا کرنے اور اُن کی بہبودی کو یقینی بنانے کی وعدہ بند ہے ۔ میٹنگ کے دوران وفد نے وزیر موصوفہ کو اپنے مطالبات کے بارے میں جانکاری دی ۔موصوفہ نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔