جموں//کئی ارکان قانون سازیہ نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی ۔ اس دوران انہوں نے اپنے اپنے علاقوں کے ترقیاتی اور دیگر معاملات وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لائے ۔ جن ارکان نے محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اُن میں شاہ محمد تانترے ، جاوید احمد بیگ ، رویندر رینہ ،محمد اشرف میر ، سریندر چودھری اور انجینئر رشید شامل ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے ان ارکان سے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ وزیر اعلیٰ نے ارکان کو یقین دلایا کہ اُن کی طرف سے اجاگر کئے گئے معاملات پر حکومت ہمدردانہ غور کرے گی ۔