جموں//پردیش کانگریس کمیٹی نے ملک کے پہلے اور سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہر و کو ان کی 54ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔اس سلسلے میں ایک روزہ کنونشن کاانعقادکیاگیا۔اس دوران پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرجی اے میر نے کہا نے کہا کہ پنڈت جواہرلال نہرونے دوقومی نظریہ کومستردکرنے کیلئے متحرک کیااورملک کے لوگوں کوسیکولرہندوستان تشکیل دینے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ جولوگ کشمیرمسئلہ کولے کرپنڈت نہروکوتنقیدکانشانہ بناتے ہیں دراصل وہ نہروجی کے سیاسی رول سے اچھی طرح واقف ہیں ۔اس موقعہ پربولتے ہوئے پی سی سی کے سینئرنائب صدررمن بھلہ نے کہاکہ ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہروکی برسی ان کے شانداراورناقابل فراموش سیاسی کردارکی یاددلاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جواہرلال نہروہی وہ سیاسی رہنماتھے جنھوں نے گاندھی جی کودوقومی نظریہ مستردکرنے کاقائل کیا اورسیکولرہندوستان کے تعمیرکی بنیادڈالی۔انہوں نے کہاکہ کچھ طاقتیں ہندوستان کے سیکولرتانے بانے کوتوڑنے پربضدہیں اورلوگوں کوپنڈت نہروکے تاریخی رول سے گمراہ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پنڈت نہرونے کشمیرکوہندوستان کے قریب کرنے میں سب سے نمایاں رول اداکیا۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی ریاست کے تمام خطوں کی یکساں ترقی کی خواہاں ہیںاورایسی طاقتوں کوجموں وکشمیر کی سا لمیت کوکمزورکرتی ہیں ان کے خلاف برسرپیکارہے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس عظیم رہنمائوں گاندھی جی، پنڈت نہرو،مولاناآزادکے نظریات کی تقلیدکرتی ہے ۔جی اے میرنے کہاکہ فرقہ وارانہ بنیادپرلوگوں کی تقسیم کرنے والے لوگ مفادخصوصی رکھتے ہیں اورسماج میں دراڑپیداکرتی ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ ریاست کے سیکولرتانے بانے کومضبوط کیاجائے۔اس موقعہ پر رمن بھلہ نے کہاکہ بی جے پی جموں خطہ کی عوام کی توقعات کوپوراکرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جووعدے انتخابات کے دوران جموںکے لوگوں سے کئے تھے وہ آج تک پورے نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مرکزی اورریاستی حکومت عوام کی امنگوں کااحترام کرنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے۔سابق ممبرپارلیمنٹ مدن لال شرما نے بھی پنڈت نہروکوخراج عقید ت پیش کرتے ہوئے جموں وکشمیرکوہندوستان کے ساتھ جوڑنے کیلئے آنجہانی رہنماکے تاریخی رول کویادکیا۔اس موقعہ پر سابق وزرا مولارام، محمدشریف نیاز، آرایس چب، ترجمان اعلیٰ رویندرشرما، جنرل سیکریٹریز رویندرشرما، منموہن سنگھ، شاہ نوازچودھری، فقیرناتھ صدرپردیش یوتھ کانگریس پرنوشگوترہ، سیوادل صدربی ایس سمبیال، آ ل انڈیااین ایس یوآئی سیکریٹری نیرج کندن،کلدیپ ورما، کرشن لال گپتا، وائی وی شرما،گردرشن سنگھ،پون رینہ، گجن سنگھ،وندھناشرما،ستیش شرما، راج ویرسنگھ اورامرت بالی بلاک صدرودیگران نے بھی آنجہانی پنڈت جواہرلال نہروکوخراج عقید ت پیش کیا۔