جموں//نیشنل کانفرنس نے شیرکشمیربھون میں پارٹی کی یوتھ ونگ میں نئے ورکروں کی شمولیت کے سلسلے میں تقریب کااہتمام کیاجس کی نگرانی یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر اعجازجان کررہے تھے۔اس دوران مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت کرکے پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے اعجازجان نے کہاکہ حکومت ہند عوام کومختلف مسائل میں اُلجھاکر حکومت کرنے کے اصول پرکاربندہے۔انہوں نے کہاکہ فزیکل ایجوکیشن ہمارے نصاب کامضمون ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایس آراو202 سے ریاستی حکومت کی نوجوانوں کے تئیں پالیسی ظاہرہوجاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی پالیسیاں نوجوان کش ہیں۔انہوں نے کہاکہ مقابلہ جاتی امتحانات ملک بھرمیں لیک ہورہے ہیں جوکہ تشویشناک بات ہے۔اعجازجان نے کہاکہ سرحدی علاقوں میں گولہ باری میں شہری ہلاکتوں پرحکومت مگرمچھ کے آنسوبہارہی ہے اورسرحدی عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کوپوراکرنے میں کوئی سنجیدگی ظاہرنہیں کررہی ہے۔انہوں نے جموںصوبے میں ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی بجلی کی ناقص صورتحال پربھی تشویش کااظہارکیا۔اس دوران تقریب میں جن نوجوانوں نے نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیارکی ان میں پرنولکھدوترہ،ساحل سنگھ،آکاش شرما، وشال سنگھ،وشو راجپوت، آشیش شرما، دیپک سنگھ،راہل کمار، شبھم تریسل ،وویک،امن سنگھ سلاتھیہ، سوربھ متو، تنویرسلاریہ، روہت بھائو، سمیت بھائو، سنجے کمار، شبھم شرما ،اشرف ملک، سنجے کول، اتل راج پوت، رتیش چودھری، اے جی چب،راکیش سنگھ، ودیت گپتا، سوشانت شرما، سنجے ، ابھیوکول، فرمان ملک،وکاس شرما،سنیل کنڈل شامل ہیں۔اس موقعہ پر سینئرنائب صدر راکیش سنگھ ،روہت کیرنی ضلع صدرجموں، راکیش شرما ضلع صدرکٹھوعہ،چوہدری ظفرضلع صدرپونچھ ،ایڈوکیٹ ضمیر ،یش وردھن ،تجنیدرپال، امن چیما،ایڈوکیٹ قادر،کوثرملک ،رتیش کول، مدت سیٹھ، نتیش گوسوامی، وشال سنگھ، جعفرسنگھ، دویندرمٹھا، راجیش شرمانے بھی خیالا ت کااظہارکیا۔نوجوانوں کی شمولیت کے پروگرام کے بعد پارٹی اعلیٰ قیادت کی منظوری سے جلاج چودھری اورساحل سنگھ جموال کویوتھ نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کے صوبائی سیکریٹریوں کے طورپرنامزدگیاں عمل میں لائی گئیں۔