جموں //گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج بکر م چوک جموں نے آج اپنا سالانہ دِن اور انعامات تقسیم کاری کی تقریب منائی۔اس موقعہ پر تکنیکی تعلیم، تعلیم اور سیاحت کے وزیر مملکت شکتی راج پریہار جو مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے، نے کالج کی میگزین’’ اسیپائیر‘‘ کے تیسرے شمارے کی رسم رونمائی انجام دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کالج انتظامیہ اور طُلاب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں ادارے کے کلچر کو مزید مستحکم کریں گی۔ اس دوران وزیر نے کالج کے ذہین طُلاب کی عزت افزائی کی۔تقریب پر طُلاب نے ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔لیکچرار وندنا چِب نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔ اس موقعہ پر مختلف پالی ٹیکنک کالجوں کے پرنسپل اور دیگر افسران موجود تھے۔