جموں//سراہ تاموالی سڑک کی تکمیل میں رکاوٹوںکے باعث لوگوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے محکمہ پی ڈبلیوڈی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران سراپااحتجاج لوگوں نے کہاکہ پانچ کلومیٹرسڑک کی تعمیر 2003 میں محکمہ پی ڈبلیوڈی،آراینڈبی ڈویژن جموں نے کی تھی جس میں سے ایک کلومیٹرسڑک تاحال تعمیرنہیں ہوئی ہے جس میں محکمہ جنگلات کاایک رینجررکاوٹ بناہواہے۔لوگوں نے کہاکہ تحصیلدارجموں نے ڈی سی جموں کے ہمراہ سڑک کیلئے جب سروے کیاتھاتوبتایاتھاکہ یہ زمین ریاستی سرکارکی ہے لیکن اب محکمہ جنگلات کاایک رینجرنے یہ دعویٰ کررہاہے کہ زمین محکمہ جنگلات کی ہے اورمحکمہ جنگلات نے سڑک کی تعمیرروک دی ہے۔لوگوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کے ملازم کی وجہ سے 400سے زائد کنبوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ سڑک کی تعمیرمیں رکاوٹوں کودورکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس دوران مظاہرین میں چوہدری جماعت علی سابق پنچ، مجیجداحمد،رشید احمد،عبدالعزیز ودیگران شامل تھے۔