Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

سانحہ گائو کدل:28برس میں صرف 6کنبوں کو ایکس گریشیا ریلیف فراہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// پولیس نے گائو کدل قتل عام سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ22متاثرہ کنبوں میں سے صرف6 کنبوں کو امداد فراہم کی گئی،جبکہ دیگر16 کنبوں کا اتہ پتہ معلوم نہیں ہے۔21جنوری  1990 میں پیش آئے گائو کدل سانحہ سے متعلق کیس میں پولیس نے بشری حقوق کے ریاستی کمیشن میں رپورٹ پیش کی۔کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر) بلال نازکی نے بتایا کہ پولیس ریکارڑ کے مطابق اس سانحہ میں22 افراد کی موت واقع ہوئی اور12زخمی ہوئے جبکہ 22میں سے6متاثرہ کنبوں کو ریلیف فراہم کی گئی۔یہ رد عمل شہر کے گائو کدل کو27قبل پیش آئے واقعے سے متعلق انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی طرف سے26دسمبر 2012کو ریاستی انسانی حقوق کمیشن کے ڈویژن بینچ جن میں جاوید احمد کاوسہ اور مرحوم رفیق فدا شامل تھے ،میں دائر عرضی کے جواب میں آیا۔عرضی کی شنوائی کے دوران کمیشن نے اس وقت انسانی حقوق کے ریاستی کمیشن کے ایس پی کو اس سلسلے میں خصوصی تحقیقات جاری کرنے کی ہدایت دی۔4 برسوں کے بعد 13 مارچ 2017 کو بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے تحقیقاتی شعبے نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ پولیس تھانہ کرالہ کھڈ سے موصولہ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ1990میں گائو کدل میں22 شہریوں کی موت واقع ہوئی اور مزید ایک درجن زخمی ہوئے،جن میں16متاثرہ کنبوں کا اتہ پتہ نہیں ہے اور شاید انہوں نے اپنی رہائش تبدیل کی ہے،کیونکہ اس سانحہ کو گزرے25برس ہو چکے ہیںجبکہ دیگر کنبوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ پولیس جواب میں مزید کہا گیا ہے اس بات کا ریکاڑ بھی دستیاب نہیں ہے کہ12زخمیوں کو کوئی ریلیف دی گئی یا نہیں۔ بشری حقوق کے ریاستی کمیشن کے تحقیقاتی شعبے نے اس سلسلے میں اپنی جو رپورٹ پیش کی ہے ۔اس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسپتال سرینگر اور دیگر اسپتالوں سے موصول ریکارڈ کے مطابق اس واقعے میں22افراد جاں بحق جبکہ42زخمی ہوئے۔سانحہ کے حوالے سے پولیس تھانہ کرالہ کھڈ میں کیس درج کیا گیاتاہم8برسوں کے بعد 1998 میں اس کیس کو ’’پتہ نہیں چلا‘‘ کے زمرے میں ڈال کر بند کیا گیاجبکہ عدالت میں حتمی رپورٹ عدلیہ کے تعین کیلئے پیش نہیں کیا گیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق  سانحہ کے وقت رائج ایکس گریشا ریلیف کے تحت فی فرد25ہزار روپے 6جاں بحق ہوئے لوگوں کے نزدیکی رشتہ داروں کو فراہم کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ بات غیر واضح ہے کہ اس سانحہ میں جان بحق ہونے والے دیگر لوگوں کے اہل خانہ اور نزدیکی رشتہ داروں کو کیوں نظر انداز کیا گیا،اور انکے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں رکھا گیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں ڈویژن کی ضلعی عدالتوں کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان، 7 جولائی سے اطلاق
تازہ ترین
پولیس اہلکار امرناتھ یاترا ڈیوٹی کے دوران حادثاتی فائرنگ میں زخمی
تازہ ترین
چین پاکستان کو ہتھیاروں کی آزمائش کیلئے بطور پراکسی استعمال کر رہا ہے: لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ
برصغیر
کشتواڑ میں ملی ٹینٹوں کی تلاش کیلئے آپریشن تیسرے روز بھی جاری ، محاصرہ مزید سخت
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?