عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سری نگر کے مضافات میں تکیہ سنگراشی کے قریب ایک جنگلاتی علاقے سے ایک نامعلوم سڑی ہوئی مرد کی لاش برآمد ہوئی۔لاش پولیس چوکی زکورہ کی حدود میں جنگلاتی زمین سے ملی۔حکام نے بتایا کہ علاقے سے لاش کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ابھی تک متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جب کہ لاش برآمد ہونے پر گل سڑی حالت میں بتائی گئی ہے۔پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے اور متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔حکام نے بتایا کہ موت کے ارد گرد کے حالات کے بارے میں مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔