جموں//نیشنل سیکولرفورم نے بھگت سنگھ کے جنم دن کومنانے کیلئے ایک تقریب کااہتمام کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔اس دوران این ایس ایف کارکنان نے بھگت سنگھ امررہے،انقلاب زندہ بادکے نعرے بلندکرنے کے علاوہ بھگت سنگھ کی تصویرپرپھول مالائیں چڑھائیں۔اس دوران تقریب میں ریاستی نائب صدراین ایس ایف پشپندرسنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ مشکورالٰہی خان نے تقریب کی صدارت کی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے پشپندرسنگھ نے این ایس ایف کے اقدام کوسراہااور بھگت سنگھ کے جدوجہدآزادی میں رول پرخیالات کااظہارکیا۔ انہوں نے نوجوانوں پرملک کی ترقی میں رول اداکرنے پرزوردیا۔علاوہ ازیں این ایس ایف یونٹ پی جی ایم اے ایم کالج نے بھی بھگت سنگھ کی سالگرہ منائی اورانہیں شاندارخراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران پروگرام کی صدارت کالج یونٹ صدراین ایس ایف سرجیت کمارنے کی۔