جموں// کاہنہ چک جموں کے قریب ایک المناک حادثے میں 4افراد کی موت واقع ہو گئی جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ۔ یہ حادثہ گذشتہ رات ساڑھے دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب جموں سے قریب 15کلو میٹر دور بٹھیرا کے مقام پر جموں سے اکھنور کی طرف جانے والی ایک تیز رفتار ٹاٹا نیکسان گاڑی زیر نمبر JK08G-3533مخالف سمت سے برق رفتاری سے آرہی ویگنا ر زیر نمبر JK02BS-9796 کے ساتھ جا ٹکرائی ۔ ایس ایچ او اکھنور گورنام چودھری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ٹکر اس قدر شدید تھی کہ ویگنار میں سوار چاروں نوجوان موقعہ پر ہی موت کی آغوش میں چلے گئے ۔ مہلوکین کی شناخت 22 سالہ رانا پرتاب سنگھ ولد رگوبیر سنگھ، وکرم سنگھ ولد شام سنگھ 22 سالہ درویندر سنگھ ولد اتم سنگھ ساکنان مرجالی جموں ور 20 سالہ بھوپیندر سنگھ ولد رگوبیر سنگھ ساکن پٹیاڑی گوڑھا براہمناں کے طور پر کی گئی ۔جب کہ نیکسان کے واحد سوار سمیک شرما ساکن پکہ ڈنگا اکھنور شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔