جموں//نیشنل سروس سکیم کیمپس یونٹ جموں یونیورسٹی نے مہاتماگاندھی کی سالگرہ کے موقعہ پرڈسٹنس ایجوکیشن جموں یونیورسٹی نے ’’گاندھی،سٹوڈنٹس اورسوچھتا‘‘کے موضوع پر یک روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیا۔اس دوران پروفیسررجنی کانت ڈائریکٹر ڈی ڈی ای مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرڈاکٹررجنی کانت نے مہاتماگاندھی کے فلسفے اوراصولوںپرخیالات کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ گاندھی جی کامانناتھاکہ انسان کوگردونواح کی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے من کی بھی صفائی کی۔ورکشاپ میں پی جی ڈیپارٹمنٹ ڈسٹنس ایجوکیشن کے ڈیڑھ سوکے قریب رضاکاروں نے شرکت کی۔ڈاکٹرسیماروہمیتر،ڈیپارٹمنٹ آف پولٹیکل سائنس اس موقعہ پرریسورس پرسن تھیں۔انہوں نے کہاکہ گاندھی جی کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کوبیان کیا۔ڈاکٹرسپناسانگڑہ،اسسٹنٹ پروفیسرڈیپارٹمنٹ آف سوشالوجی نے بھی شرکاء سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کھلے میں پاخانہ کے خلاف مہم کی اہمیت بیان کی۔پروفیسرگرجیت کور،ڈیپارٹمنٹ آف کامرس ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے صفائی کی اہمیت کوبیان کیا۔اس موقعہ پر این ایس ایس کے جن رضاکاروںاورفیکلٹی ممبران نے شرکت کی ان میں شیودت ،انگورانا،گنیش ،وویک پریہار، دگ وجے سنگھ ،نیہا ،وکاس بدروہیہ،ہرپریت سنگھ،سجل، ڈاکٹرحیناابرول، ڈاکٹرپروین کماری ،ڈاکٹرنیشاجموال، ڈاکٹرمیگنا دھر،ڈاکٹرجسپال،ڈاکٹرنیہا، ڈاکٹرلیاقت،ڈاکٹرنہاریکاسبھاش،ڈاکٹرارچنابٹ، ٹونکل موہن اورمس بھاگوتی بھی موجودتھے۔