جموں//نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے گاندھی جینتی منانے کیلئے تقریب کااہتمام کیاجس کی صدارت سابق وزیر ٹھاکررندھیرسنگھ نے کی۔اس موقعہ پربولتے ہوئے ٹھاکررندھیرسنگھ نے کہاکہ مہاتماگاندھی کوخراج عقیدت پیش کرنے کابہترین طریقہ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑناہے ۔انہوں نے کہاکہ سیاسی حلقوں، بیوروکریٹوںاورکارپوریٹ ورلڈنے کرپشن کوایک کینسرکامرض بنادیاہے۔انہوں نے کہاکہ بابائے قوم مہاتماگاندھی نے تازہ تازہ آزادہوئے ہندوستان کے حکمرانوں کواپنے خدشات سے باخبرکیاتھا ۔انہوں نے آزادی کے بعدبہت سی تقاریرکیں اورہندوستان کی تعمیرسے متعلق اپنے تاثرات دیئے تھے ۔ٹھاکررندھیرسنگھ نے کہاکہ موجودہ دورمیں گاندھی جی کی فلاسفی کی اشدضروری ہے ۔انہوں نے کہاکہ بدعنوان سیاست دانوں،بیوروکریٹوں،لینڈمافیا،فاریسٹ مافیااورکارپوریٹوں کی کرپشن کے خلاف لڑنے کی ضرورت ہے اورایساکرکے ہی ہم بابائے قوم کوخراج عقیدت پیش کرسکتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے لال بہادرشاستری کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک کا آئیڈل وزیراعظم قراردیا۔ انہوں نے کہاکہ شاستری کی ملک کیلئے گراں قدرخدمات ہیں جنھیں فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔اس موقعہ پر آرسی بالی ،جنرل سیکریٹری وترجمان این سی پی نے بھی کہاکہ مہاتماگاندھی کے اصول عالم انسانیت کے لئے ہیں اورموجودہ دورمیں ان اصولوں کی پیروی اہمیت رکھتی ہے۔اس موقعہ پر کرشن کمارڈگرا، عبدالمصطفیٰ ،محمداکبرعلی چشتی ،فضل الرحمن جاوید، ابھی منی پرتاپ سنگھ جموال، بنسی لال سوڈھی،لیاقت علی ماگرے ،بلبیرسنگھ جموال، چوہدری دیوراج ،عرفان چوہدری ودیگران بھی موجودتھے۔