ادہم پور//فائنانشل کمشنر ریونیو(ایف سی آڑ) ڈاکٹرپون کوتوال نے ادہم پورمیں اراضی کے ریکارڈکی ڈیجیٹائزیشن کے کام کاجائزہ لیا۔اس دوران ریجنل ڈائریکٹرسروے اینڈلینڈریکارڈ راجیش شون نے ضلع ادہم پورمیں لینڈریکارڈڈیجیٹائزیشن پروجیکٹ کے کام کی موجودہ صورتحال کی جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ لگ بھگ 5لاکھ دستاویزات سکینڈکیے گئے ہیں جن میں سے 197 کومحکمہ نے ان کے معیارکیلئے چیک کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ محکمہ کے پاس سکیننگ ورک کے رکھنے کیلئے جگہ کی کمی ہے۔اس موقعہ پرایف سی آرنے ڈی سی ادہم پورکوہدایت دی کہ ریجنل ڈائریکٹرکواضافی جگہ فراہم کی جائے تاکہ سکیننگ کی مشینیں اورکوالٹی چیک سیل کیلئے مزیدسہولیات فراہم کی جاسکیں۔انہوں نے ڈی سی سے ماڈرن ریکارڈروم کانقشہ تیارکرنے اورتخمینہ تیارکرنے کی بھی ہدایت دی۔بعدازاں ایف سی آرنے ڈپٹی کمشنر ادہم پور رویندرکماراورریجنل ڈائریکٹر لینڈسروے ریکارڈس اوراے سی آر کودلاگنیرہ میں گرداوری کے کام کاجائزہ لیااورمتعلقہ افسران کونشاندہی کرنے کی ہدایات دیں۔کوتوال نے محکمہ مال کے افسران کوہدایت دی کہ وہ فیلڈکاوقتاً فوقتاً دورے کرتے رہاکریں۔