بنی // کٹھوعہ ضلع کے تحصیل بنی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق حادثہ آج شام 4 بجے کے قریب پیش آیا جب بنی سے بسوہلی کی جانب جارہی مسافروں سے بھریJK 08C 9871 بس بنی قصبہ کے نزدیک سٹیٹ بینک کے پاس بس کے چھت پر بیٹھے سواریوں میں سے تین افراد بجلی کے تار کے ساتھ ٹکرا گئے اور بری طرح سے زخمی ہو گئے جانکی شناخت کرم چند ولد ہیرا لال سکنہ فتھے پور، کیول سنگھ ولد دھیان سنگھ سکنہ کوٹی، وسیم اکرم ولد منکتہ میر سکنہ سروجون چلوک کے طور پر ہوئی ہے ۔ ان زخمیوںکو بعد میں مقامی لوگوں اور بنی پولیس کی مدد سیِ علاج کے لئے بنی اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جہاں آخری خبریں ملنے تک ان کی حالت مستحکم بنی ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ علاقہ میں گاڑیوں کی قلت کی وجہ سے عام طور پر گاڑیاں ائور لوڈ ہوتی ہیں اور درجنوں مسافر گاڑیوں کے چھتوں پر سفر کرنے کے لئے مجبور ہوتے ہیں۔ اس حادثہ کی متعدد سماجی و سیاسی تنظیموں کی طرف سے مذمت کی گئی ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جہاں گاڑیوں کو ٹریفک رولز کی عمل آوری کے لئے مجبور کیا جائے وہیں ان سڑکوں پر مزید گاڑیاں متعارف کروائی جائیں تا کہ لوگوں کو ائور لوڈنگ کے مسئلہ سے نجات مل سکے ۔